آصف زرداری کی افغان چیف ایگزیکٹوعبداللہ عبداللہ سے ملاقات ، پاک افغان تعلقات ،افغان مصالحتی عمل اورخطے میں استحکام بارے تبادلہ خیال

جمعہ 8 مئی 2015 06:25

کابل(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔8 مئی۔2015ء)سابق صدرآصف علی زرداری کی افغان چیف ایگزیکٹوعبداللہ عبداللہ سے ملاقات میں پاک افغان تعلقات ،افغان مصالحتی عمل اورخطے میں استحکام کے حوالے سے تبادلہ خیال کیاگیا۔افغان چیف ایگزیکٹونے امن عمل کے حوالے سے پاکستان کے کردارکوسراہا۔

(جاری ہے)

جمعرات کے روزآصف علی زرداری نے کابل میں افغان چیف ایگزیکٹوعبداللہ عبداللہ سے ملاقات کی جس میں دونوں رہنماوٴں کے درمیان پاک افغان تعلقات ،خطے کی صورتحال ،افغان مصالحتی عمل اورخطے میں استحکام کے حوالے سے تبادلہ خیال کیاگیا۔افغان چیف ایگزیکٹونے امن عمل میں پاکستان کے کردارکوسراہتے ہوئے کہاکہ افغان مصالحتی عمل پاکستان کاکرداراہم ہے