ٹربیونل کے فیصلے کے بعد سپریم کورٹ جانا ہمارا قانونی حق ہے،دانیال عزیز، این اے 125کے فیصلے میں جج نے یہ نہیں لکھا کہ منظم دھاندلی کی گئی صرف انتظامی غلطیاں تھیں،تحریک انصاف انتالیس میں سے صرف دو حلقوں کو سپریم کورٹ میں چیلنج کیا، مامون قاضی،میڈیا سے گفتگو

جمعہ 8 مئی 2015 06:23

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔8 مئی۔2015ء) مسلم لیگ (ن) کے رہنما دانیال عزیز نے کہا ہے کہ این اے 125کے فیصلے کے بعد فخر محسوس کرتے ہیں کہ الیکشن ٹربیونل درست کام کررہا ہے پی ٹی آئی کے چیئرمین ہمیشہ جھوٹ بولتے رہے نادرا کے چیئرمین کی پریس کانفرنس کے بعد عمران خان کے بیان کی حقیقت واضح ہوگئی کیا عمران خان اپنے اس بیان پر قوم سے معانگے گئے ٹربیونل کے فیصلے کے بعد سپریم کورٹ جانا ہمارا قانونی حق ہے ہم قانون پر عمل کررہے ہیں تحریک انصاف انتالیس حلقوں میں دھاندلی کے الزامات لگاتی رہی لیکن صرف دو حلقوں کو سپریم کورٹ میں چیلنج کیا گیا ۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے جوڈیشل کمیشن میں پیشی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ این اے 125کے فیصلے میں جج نے یہ نہیں لکھا کہ منظم دھاندلی کی گئی صرف انتظامی غلطیاں تھیں پی ٹی آئی کے حامد خان ڈیتھ ایشوز کو لے کر ٹربیونل گئے تھے ان میں سے ایک بھی ثابت نہ ہوسکا ان کے تحریک انصاف کے منظم دھاندلی کے شور نے قانون کو ٹھیس پہنچائی،نواز لیگ کے وکیل جسٹس مامون قاضی نے کہا ہے کہ نواز لیگ قانون پر عمل کررہی ہے تحریک انصاف انتالیس میں سے صرف دو حلقوں کو سپریم کورٹ میں چیلنج کیا بقیہ حلقوں کا ذکر تک نہیں کیا اور عمران خان قوم سے کہتے رہے کہ ہم نے ہر دروازہ کھٹکٹایا ہے عمران خان آج بھی جھوٹ پر جھوٹ بولے جارہے ہیں کیا یہ گزشتہ روز بولے گئے جھوٹ پر قوم سے معافی مانگیں ۔