”دبنگ خان جیل چلے گئے“،”ہٹ اینڈ رن کیس“ ممبئی عدالت نے سلمان خان پر 5 سال قید،25 ہزار جرمانہ عائدکر دیا،عدالتی فیصلہ سنتے ہی سلمان خان کی آنکھوں میں آنسو جھلک گئے،بھائی اوروالدہ بے ہوش ،بالی ووڈ اداکار 2002 میں نشے کی حالت میں بغیر لائسنس گاڑی خود چلا رہے تھے ،فٹ پاتھ پر سوئے ہوئے مزدوروں پر چڑھا دی ،اداکار نے عدالت سے غلط بیانی بھی کی ،عدالتی فیصلہ

جمعرات 7 مئی 2015 08:49

ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔6 مئی۔2015ء) ممبئی کی سیشن عدالت نے ہٹ اینڈ رن کیس میں بالی ووڈ اداکارسلمان خان کو مرکزی مجرم قرار دیتے ہوئے 5 سال قید کی سزا اور25 ہزار روپے جرمانہ عائد کرتے ہوئے ممبئی جیل بھیجنے کا حکم دیدیا ،سلمان خان فیصلہ سنتے ہی عدالت میں روپڑے،بھائی اوروالدہ بے ہوش ہوگئیں ۔سلمان خان کو احاطہ عدالت سے گرفتار کر کے جیل منتقل کر دیا گیا ہے ۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ممبئی عدالت میں ہٹ اینڈ رن کیس کی سماعت ہوئی ، بھارتی اداکار سلمان خان اپنے دوستوں اور لواحقین کے ہمراہ عدالت پہنچے ،عدالت نے ہٹ اینڈ رن کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے کہا کہ اداکار سلمان خان ہٹ اینڈ رن کیس میں تمام تر الزامات ثابت ہوگئے ہیں اور اداکار مرکزی مجرم ٹھہرے ہیں ،عدالت نے اپنے فیصلہ میں کہا ہے کہ سلمان خان پر عائد تمام تر الزامات ثابت ہوگئے ہیں،اداکار سلمان خان 2002رات کے وقت نشے کی حالت میں گاڑی چلارہے تھے اور فٹ پاتھ پرسوئے ہوئے مزدوروں پر گاڑی چڑھا دی جس کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق جبکہ4 زخمی ہوگئے، عدالت نے اپنے فیصلہ میں کہا ہے کہ سلمان خان نے عدالت سے غلط بیانی کی کہ گاڑی ان کا ڈرائیور چلا رہے تھے ،حالانکہ سلمان خان گاڑی خود ڈرائیو کررہے تھے ،عدالت نے فیصلہ میں مزید کہا کہ حادثے کے وقت سلمان خان نشے کی حالت میں دھت تھا اور ان کے پاس کوئی ڈرائیونگ لائسنس نہیں تھا اور سلمان خان زخمیوں کی مدد کی بجائے جائے وقوعہ سے فرار ہوگئے۔

(جاری ہے)

عدالتی فیصلہ سننے کے بعد اداکار سلمان خان روپڑے اور رومال کے ساتھ اپنے آنسو صاف کرتے رہے جبکہ احاطہ عدالت میں اداکار سلمان خان کا بھائی بے ہوش ہوگیا جبکہ ان کی والدہ کو گھر پر بیٹے کے قید کی خبر ملی تو وہ بھی بے ہوش ہوگئیں۔عدالتی فیصلے کے بعد بھارتی پولیس نے اداکار سلمان خان احاطہ عدالت سے گرفتار کر کے ممبئی کی آرتھر جیل منتقل کر دیا ہے ۔

بھارتی میڈیا کے مطابق سلمان خان کی فوری طور پر کوئی ضمانت نہیں ہو سکے گی تاہم اداکار سلمان خان کو 2 ماہ کے اندر اندر فیصلے کے خلاف ہائی کورٹ سے رجوع کر سکتے ہیں۔اداکار سلمان خان عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اپنے جرم کو ماننے سے انکار کر دیا ہے اور کہا ہے کہ وہ نشے کی حالت میں گاڑی نہیں چلا رہے تھے ،دوسری جانب اداکار سلمان خان نے رواں سال 4 فلموں کو سائن کر رکھا تھا جبکہ فلمی پروڈیوسر ز نے 2 ارب روپے کی سرمایہ کاری بھی کررکھی تھی جن کا ڈوبنے کا خدشہ ہے۔

متعلقہ عنوان :