چین کے ساتھ اقتصادی راہداری منصوبہ میرے دور میں شروع ہوا ،پرویز مشرف ،میرے دور میں عوام کو خود مختاری حاصل ہوئی تھی ترقی اور خوشحالی آئی ہوئی تھی حکومت چلانا آسان کام نہیں ہے زبانی وعدوں سے کام نہیں چلتا عملی اقدامات کرنے ہوتے ہیں،مجھے معلوم نہیں کہ زرداری کا مجھ سے کیا اختلاف ہے زرداری کو چاروں صوبوں اور سیاسی جماعتوں نے صدر بنا دیا کراچی میں ہر تنظیم کے ساتھ مسلح گروہ ہیں اس میں جماعت اسلامی ، پیپلز پارٹی تمام سیاسی جماعتیں شامل ہیں نیشنل پارٹی ایم کیو ایم لیاری کی تنظیمیں ماضی میں بھی دست گریبان رہیں، ٹی وی سے گفتگو

جمعرات 7 مئی 2015 08:48

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔6 مئی۔2015ء) سابق صدر پرویز مشرف نے کہا ہے کہ چین کے ساتھ اقتصادی راہداری منصوبہ میرے دور میں شروع ہوا ،میرے دور میں عوام کو خود مختاری حاصل ہوئی تھی ترقی اور خوشحالی آئی ہوئی تھی حکومت چلانا آسان کام نہیں ہے زبانی وعدوں سے کام نہیں چلتا عملی اقدامات کرنے ہوتے ہیں،مجھے معلوم نہیں کہ زرداری کا مجھ سے کیا اختلاف ہے زرداری کو چاروں صوبوں اور سیاسی جماعتوں نے صدر بنا دیا کراچی میں ہر تنظیم کے ساتھ مسلح گروہ ہیں اس میں جماعت اسلامی ، پیپلز پارٹی تمام سیاسی جماعتیں شامل ہیں نیشنل پارٹی ایم کیو ایم لیاری کی تنظیمیں ماضی میں بھی دست گریبان رہیں۔

نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے پر ویز مشرف کا کہنا تھا کہ میرے دور میں عوام کو خود مختاری حاصل ہوئی تھی ترقی اور خوشحالی آئی ہوئی تھی حکومت چلانا آسان کام نہیں ہے زبانی وعدوں سے کام نہیں چلتا عملی اقدامات کرنے ہوتے ہیں انہوں نے کہا کہ 2008ء میں عوام نے پیپلز پارٹی کوووٹ دیئے تھے بھٹو کے دور میں کوئی ترقی نہیں ہوئی انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ مجھے معلوم نہیں کہ زرداری کا مجھ سے کیا اختلاف ہے زرداری کو چاروں صوبوں اور سیاسی جماعتوں نے صدر بنا دیا کراچی کے بدامنی کے حوالے سے مشرف کا کہنا تھا کہ کراچی میں ہر تنظیم کے ساتھ مسلح گروہ ہیں اس میں جماعت اسلامی ، پیپلز پارٹی تمام سیاسی جماعتیں شامل ہیں نیشنل پارٹی ایم کیو ایم لیاری کی تنظیمیں ماضی میں بھی دست گریبان رہیں ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ گوادر پورٹ بہت اہمیت کا حامل ہے دنیا کے بہت کم پورٹ گوادر کے مقابلے میں ہیں گوادر پورٹ منصوبہ میرے دور میں بنا گوادر کے علاوہ بلوچستان کیلئے بہت سے کام میرے دور میں ہوئے بلوچستان میں ڈیم ، کوسٹل ہائی وے بلوچستان کو کے پی کے سے لنک کرانا ، یونیورسٹی قائم کرنا سمیت متعدد میگا پراجیکٹ میرے دور میں ہوئے انہوں نے کہا کہ زرداری اور نواز شریف بتائے کہ بلوچستان میں کتنے پراجیکٹ ہیں اس وقت عوام میں بدحالی ہے بجلی ، پانی میسر نہیں ہے اشیائے ضروریہ میسر نہیں ہیں یہ موجودہ حکومت کی منصوبہ بندی ہے عوام کی خوشحالی ملک کی ترقی ہے موجودہ حکومت کے منصوبے اچھے ہیں لیکن عملی اقدامات کچھ نہیں میں بار بار کہتا ہوں کہ حکومت کے سارے منصوبے بہت بہترین ہیں لیکن عملدرآمد کچھ نہیں ہورہا انہوں نے کہا تیسری بڑی قوت بننے کے حوالے سے سوال کے جواب میں کہا کہ مسلم لیگ کے بہت سے دھڑے ہیں لوگ مجھے کہتے ہیں کہ مسلم لیگ نواز میں بہت سے ناراض لوگ موجود ہیں انہیں اکٹھا کرکے ایک قوت بنا سکتے ہیں انہوں نے کہا کہ نواز شریف گزشتہ دور حکومت میں کہا تھا کہ نجم سیٹھی کو آئی ایس آئی کے حوالے کردیں میں نواز شریف کی اس حکم کی عدولی کی ان کیخلاف کوئی ایکشن نہیں لیا گیا شاید اسی وجہ سے وہ مجھ سے ناراض تھے انہوں نے کہا کہ میں ہمیشہ ایسا آرمی چیف رہا ہوں کہ آرمی میرے ساتھ کھڑی ہوئی ہے عدالت میں اس لئے پیش نہیں ہورہا ہوں کہ مجھے سکیورٹی مسئلہ ہے اور بارہ ممبران پر مشتمل ڈاکٹروں کے بورڈ مجھے بیڈ ریسٹ کا مشورہ دے چکے ہیں ۔