پاکستان اور آسٹریلیا کا باہمی تعاون بڑھانے پر اتفاق، زراعت ، افزائش حیوانات ، پانی کے وسائل کے انتظام ، تجارت ، سرمایہ کاری اور معیشت کے شعبوں میں تعا ون کو فرو غ دینے کا اعادہ ، سلامتی کی صورتحال اور دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ممکنہ تعاون پر بھی اتفاق،دہشت گردی کے خاتمے کے لئے پاکستان اور اسٹریلیا کے درمیان تعاون کا فروغ چاہتے ہیں، سر تا ج عزیز ،چوہدری نثار سے آسٹریلوی وزیر خارجہ سے ملاقات ،سیکورٹی و انٹیلی جنس جاری تعاون کو مزید وسعت دینے کا عزم ، آسٹریلیا پاکستانی حکومت اور عوام کی دہشت گردی کیخلا ف جدوجہد اور قربانیوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے،جولی بشپ

جمعرات 7 مئی 2015 08:44

اسلام آباد ( اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔6 مئی۔2015ء ) پاکستان اور آسٹریلیا نے اپنے دوطرفہ تعلقات کو مضبوط بنانے اور مختلف شعبوں میں باہمی تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا ہے۔ فریقین نے خصوصاً زراعت ، افزائش حیوانات ، پانی کے وسائل کے انتظام ، تجارت ، سرمایہ کاری اور معیشت کے شعبوں میں تعاون بڑھانے کے خصوصی حوالے سے تعمیری بات چیت کی ہے ۔ اقوام متحدہ پاکستان اور انڈیا کے درمیان کشمیر کے مسلے کے حل کے لئے اپنا کردار ادا کرے ۔

دہشت گردی کے خاتمے کے لئے پاکستان اور اسٹریلیا کے درمیان تعاون کا فروغ چاہتے ہیں ۔ آسٹریلیا پاکستان میں ترقیاتی فنڈ کے لئے 24 ملئین ڈالر خراچ کرئے گا ۔ افغانستان کی سلامتی کے لئے آسٹریلیا اپنا کردار ادا کررہا ہے ۔ ان خیالات کا اظہار بدھ کو اسلام آباد میں مشیرخارجہ سرتاج عزیر مشترکہ پریس کانفرس کرتے ہوئے کہی ۔

(جاری ہے)

سرتاج عزیر نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان دہشت گردی کے خاتمے کے لئے مل کر کام کرنے پر اتفاق ہوا ہے ۔

پاکستان اور اسٹریلیا کے تعلقات کو عوامی سطح پر لے جانے کا فیصلہ ہواہے ۔ اس وقت 80 ہزار سے زاہد پاکستانی اسٹریلیا میں روزگار کے سلسلے میں رہ رہے ہیں 13 پاکستانی طالب علم تعلم کے سلسلے میں مقیم ہیں ۔ مشیر خارجہ نے کہا کہ پاکستان اور اسٹریلیا کے دومیان ایگریکلچر لائیوسٹاک توانائی کے شعبوں میں تعاون پر بات چیت کی گئی ہے ۔ اسٹریلوی وزیر خارجہ جولی بشپ نے کہا کہ اسٹریلیا پاکستان کے ساتھ قریبی تعلقات کو اہمیت دیتا ہے ۔

اور مختلف شعبوں مے اپنے تعلقات استوار کرنے کے لئے پاکستان کے ساتھ خصوصی اہمیت دیتا ہے ۔ خطے میں سلامتی کی صورتحال اور دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ممکنہ تعاون پر بھی اتفاق کیا گیا ہے ۔ اسٹریلیا پاکستان کے ساتھ مضبوط شراکت دار ہے اور ترقیاتی منصوبوں کے لئیے دو کروڑ چالیس لاکھ ڈالر امدار فراہم کر رہاہے ۔ اسٹریلیا پاکستان میں توانانی کے بحران پر قابو پانے کے لئے پاکستان کے ساتھ تعاون کے تیارہے ۔

پاکستان کی حکومت نے دہشت گردی کے خاتمے کے لئے موثر اقدامات اٹھائے جس کی وجہ سے آج پاکستان میں امن و امان بہتری پیدا ہورہی ہے ۔ بین الاقوامی برادری کو بھی پاکستان کے دہشت گردی کے خلاف اقدامات کی مکمل حمائت کرنا چاہئے ۔ انہوں نے کہا پاکستان اور بھارت کو کشمیر مسئلے کا حل مذاکرات کے ذریعے حل کرنا چاہیے ۔ مشیر خارجہ سے ملاقات کے دوران پاکستان میں سرمایا کاری پر بھی چیت ہوئی ہے ۔

اسٹریلیا اور پاکستان کے درمیان ایگریکلچر افزائش حیوانات پانی کے وسائل کے انتظامات اور معیشت کے مختلف شعبوں میں تعاون پر بھی اتفاق ہواہے ۔ ادھرپاکستان اور آسٹریلیا نے سیکورٹی و انٹیلی جنس جاری تعاون کو مزید وسعت دینے کا عزم کا اعادہ کیا ہے،یہ بات وزیرِ داخلہ چوہدری نثار علی خان سے بدھ کے روز آسٹریلین وزیرِ خارجہ جولی بشپ کی ملاقات میں کہی گئی ۔

ملاقات میں دوطرفہ تعلقات، مختلف امور میں باہمی تعاون کے فروغ، اینٹی منی لانڈرنگ، دہشت گردوں کی مالی معاونت روکنے ، انسانی سمگلنگ کے تدارک، خطے کی صورتحال اور باہمی دلچسپی کے دیگرامور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزارت داخلہ ترجمان کی جانب سے جاری بیان کے مطابق آسٹریلین وزیرِ خارجہ جولی بشپ آسٹریلیا پاکستانی حکومت اور عوام کی دہشت گردی کیخلاف جنگ میں موجودہ جدوجہد اور انکی قربانیوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔

وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کا کہنا تھا کہ آسٹریلیا ان چند دوست ممالک میں سے ہے جو عسکریت پسندوں کے خلاف پاکستانی حکومت، فوج اور عوام کی جدوجہداور زمینی حقائق کا صحیح طور پر ادراک رکھتے ہیںِ۔دہشت گردی کے خلاف جنگ میں تعاون کرنے، بشمول پاکستانی سیکیورٹی اداروں کی تربیت ،پر حکومتِ آسٹریلیا کے مشکور ہیں۔ دونوں رہنماؤں نے سیکیورٹی اورانٹیلی جنس جاری تعاون کو مزید وسعت دینے کا عزم بھی کیا۔ملاقات میں مختلف امور میں باہمی تعاون کے فروغ، اینٹی منی لانڈرنگ، دہشت گردوں کی مالی معاونت روکنے ، انسانی سمگلنگ کے تدارک، خطے کی صورتحال اور باہمی دلچسپی کے دیگرامور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔