چیئرمین نادراکی پریس کانفرنس سمجھ سے بالاترہے ،شیریں مزاری ،عمران خان نے الیکشن ٹریبونل سے حاصل کی گئی پری سکین رپورٹ دکھائی، چیئرمین نادراکی پریس کانفرنس پرردعمل

جمعرات 7 مئی 2015 08:41

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔6 مئی۔2015ء)پاکستان تحریک انصاف نے کہاہے کہ چیئرمین نادراکی پریس کانفرنس سمجھ سے بالاترہے ،عمران خان نے الیکشن ٹریبونل سے حاصل کی گئی پری سکین رپورٹ دکھائی چیئرمین نادراکی پریس کانفرنس پرردعمل کااظہارکرتے ہوئے تحریک انصاف کی ترجمان شیریں مزاری نے کہاکہ پری سکین رپورٹ نادراسے نہیں الیکشن ٹریبونل سے حاصل کی ۔

(جاری ہے)

اورچئیرمین نادرانے خودبھی اقرارکیاکہ وہ ٹریبونل میں رپورٹ جمع کراچکے ہیں ،انہوں نے کہاکہ عمران خان نے چیئرمین نادراکورپورٹ جلدبجھوانے کی درخواست کی ،چیئرمین نادراکی پریس کانفرنس کامقصدسمجھ سے بالاترہے ،حکومت نادراپردباوٴڈالنے کی کوشش کررہی ہے ۔انہوں نے کہاکہ عمران خان نے پریس کانفرنس میں الیکشن ٹریبونل کی پری سکین رپورٹ کے چندنکات بتائے ہیں