کرم ایجنسی میں دوخودکش حملہ آور وں کی کوشش لیوی اہلکاروں نے ناکام بنادی، آئی ایس پی آر،آرمی چیف کی لیوی اہلکاروں اورتماشائیوں کی دلیرانہ کارروائی کی تعریف ،گورنرخیبر پی کے کا علی زئی میں خودکش حملہ ناکام بنانیوالے اہلکاروں کیلئے 10لاکھ انعام کااعلان

جمعرات 7 مئی 2015 08:41

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔6 مئی۔2015ء)پاک فوج کے شعبہ تعلقات عام آئی ایس پی آرنے کہاہے کہ کرم ایجنسی میں دوخودکش حملہ آوروں کی کوشش لیوی اہلکاروں نے ناکام بنادی ،لیوی اہلکاروں کے روکنے پرایک خودکش حملہ آورنے خودکواڑادیا۔آئی ایس پی کے مطابق علیزئی میں فٹبال گراوٴنڈکی جانب دوخودکش حملہ آوربڑھے تھے ،ایک خودکش حملہ آوربھاگ گیاتولیوی اہلکاروں نے تعاقب کرکے اسے بھی ہلاک کردیاگیا۔

آرمی چیف راحیل شریف نے لیوی اہلکاروں اورتماشائیوں کی دلیرانہ کارروائی کوسراہا۔آئی ایس پی آرکے مطابق قوم کاعزم ہے کہ ان گمراہ دہشتگردی کی کوئی جگہ نہیں دی جائے گی ،دہشتگردی کامکمل خاتمہ کیاجائیگا۔ادھرگورنرخیبرپختونخواہ سردارمہتاب احمدخان نے علی زئی کے سکول میں خودکش حملہ ناکام بنانے والے اہلکاروں کے لئے 10لاکھ روپے انعام کااعلان کرتے ہوئے کہاکہ قوم کواپنے بہادرسپوتوں پرفخرہے ،حملوں سے دہشتگردی کے خلاف قوم کے عزم کوکمزورنہیں کیاجاسکتا۔

(جاری ہے)

بدھ کے روزعلی زئی کے سکول میں خودکش حملہ کی کوشش کی گئی جسے ناکام بنادیاگیا،گورنرنے سکول میں حملہ ناکام بنانے پرلیوی اہلکاروں کوخراج تحسین پیش کیااوربہادری کامظاہرہ کرنے والے اہلکاروں کے لئے دس لاکھ روپے انعام کااعلان کردیااورکہاکہ قوم کواپنے بہادرسپوتوں پرفخرہے ،اس طرح کے حملوں سے دہشتگردی کے خلاف قوم کے عزم کوکمزورنہیں کیاجاسکتا