حکومت نے پنجاب کے سی این جی سیکٹر کوبحال کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے ،شاہد خاقان، گیارہ مئی کو آنیوالے ایل این جی کے جہاز سے پنجاب کے سی این جی سکیٹر کو گیس دینگے، غیاث پراچہ سے ملاقات میں گفتگو

جمعرات 7 مئی 2015 08:40

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔6 مئی۔2015ء)وزیر پٹرولیم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ حکومت نے پنجاب کے سی این جی سیکٹر کو بحال کرنے کا اصولی فیصلہ کر لیا ہے۔ گیارہ مئی کو ایل این جی کا جو جہاز پاکستان آئے گا اس سے پنجاب کے سی این جی سٹیشنز کو گیس دی جائیگی۔ یہ بات انھوں نے سی این جی سیکٹر کے رہنما غیاث پراچہ سے ایک خصوصی میٹنگ کے دوران کہی۔

اس موقع پراے پی سی این جی اے کے مرکزی چئیرمین کیپٹن شجاع انور، عابد حیات، صلاحدین ساہی، اشعر حلیم، برگیڈئیر افتخار ، سیکرٹری پٹرولیم اور ایم ڈی پی ایس او بھی موجود تھے۔ میٹنگ میں گیارہ مئی کو آنے والے ایل این جی کے جہاز سے پنجاب کے سی این جی سکیٹر کو گیس دینے کے فیصلے پر اتفاق کیا گیا۔ وزیر پٹرولیم شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ یوریا اور پاور سیکٹر کو بھی ایل این جی مل رہی ہے اور اب پنجاب کے سی این جی سیکٹر کو بھی ملے گی جس سے انکی بحالی ممکن گی۔

(جاری ہے)

انھوں نے کہا کہاس سلسلہ میں گیس کمپنیاں، اوگرا اور ایف بی آر ای سی سی کے فیصلے کے مطابق اپنا کردار ادا کرینگی۔ اس موقع پر غیاث پراچہ نے وزیر پٹرولیم اور حکومت کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ اب پنجاب کے سی این جی سٹیشن کم از کم ہفتہ میں پانچ دن چلیں گے جس سے کروڑوں افراد کو ریلیف ملے گا۔ میٹنگ میں ایل این جی اور سی این جی کے متعلق متعدد حل طلب امور بھی طے پا گئے۔

متعلقہ عنوان :