وزیر داخلہ کا چیئرمین نادراسے عمران خان کی ملاقات پر نوٹس،سرزنش ، این اے 122 سے متعلق عمران خان کو کوئی رپورٹ نہیں دی ،حتمی رپورٹ کو ٹربیونل سے پہلے کوئی نہیں دیکھ سکتا، چیئرمین نادرا

جمعرات 7 مئی 2015 08:28

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔6 مئی۔2015ء)وفاقی وزیر داخلہ نے چےئرمین نادراسے پاکستان تحریک انصاف چےئرمین عمران خان کی ملاقات پر نوٹس لیتے ہوئے سرزنش کردی ،چےئرمین نادرہ نے پاکستان تحریک انصاف چےئرمین سے گزشتہ روز ملاقات کی تھی ،چےئرمین نادرہ نے سیاسی رہنماء سے ہونے والی ملاقات پر وفاقی وزیر کو تفصیل سے آگاہ کیا جس پر انہوں نے عمران خان سے ملاقات پر ناراضگی کا اظہار کیا ۔

خبر رساں ادارے ذرائع کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے چےئرمین نادرہ عثمان مبین کو آئندہ سیاسی رہنماؤں کی ملاقات سے قبل آگاہ کرنے کا بھی پابند کیا جبکہ گزشتہ ملاقات پر تفصیل طلب کرنے کے بعد سرزنش بھی کی گئی ۔چےئرمین نادرہ عثمان مبین نے بتایا کہ پاکستان تحریک انصاف کے چےئرمین خود ملاقات کے لیے آئے انہیں ملاقات کے لیے طے شدہ وقت نہیں دیا گیا تھا اور نہ ہی کوئی کاغذات دئیے گئے ہیں ۔

(جاری ہے)

ادھرچیئرمین نادرا عثمان مبین نے کہا ہے کہ این اے 122 سے متعلق عمران خان کو کوئی رپورٹ نہیں دی حتمی رپورٹ کو ٹربیونل سے پہلے کوئی نہیں دیکھ سکتا ۔بد ھ کے روز پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عمران خان کو ملاقات کیلئے دعوت نہیں دی تھی ان کے آنے کی اطلاع میڈیا کے ذریعے ملی ہمارے پاس کوئی آئے گا تو خوش آمدید کہیں گے این اے 122 کی رپورٹ میں تاخیر کے حوالے سے عمران خان نے پوچھا تو بتایا کہ رپورٹ میں تاخیر کے حوالے سے تاثر درست نہیں ہے عمران خان کو بتایا کہ ایس او پی کے تحت کام کرتے ہیں اور بتایا کہ رپورٹ ایک ہفتے میں جمع کرادینگے ۔

عمران خان کو رپورٹ کا کوئی حصہ نہیں دیا کاغذ دکھاے سے یہ تاثر لگا کہ این اے 122 کی پری اسکین رپورٹ دی گئی ہے عمران خان دس منٹ میرے پاس بیٹھے ایک ہی سوال پوچھا کہ رپورٹ میں تاخری کیوں ہے میرے جواب پر وہ مطمئن ہوکر چلے گئے انہوں نے کہا کہ نادرا آزادانہ طور پر کام کررہا ہے کوئی حکومتی دباؤ نہیں ہے ۔

متعلقہ عنوان :