کراچی،ایس ایس پی راوٴ انوارنے الطاف حسین کیخلاف مقدمہ کی درخواست جمع کرادی

بدھ 6 مئی 2015 09:04

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔6 مئی۔2015ء)ایس ایس پی پولیس راوٴ انوارنے متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین کیخلاف مقدمہ درج کرنیکی درخواست ملیرکینٹ تھانے میں جمع کرادی ہے ۔

(جاری ہے)

ایس ایس پی پولیس راؤ انوار نے درخواست میں موقف اختیار کیا ہے کہ کچھ عرضہ قبل میں نے دو دہشت گردوں کو پکڑا تھا جن کا تعلق متحدہ قومی موومنٹ سے تھا اور انہوں نے بھارتی خفیہ ایجنسی را سے تربیت حاصل کر رکھی تھی ، مذکورہ دہشت گردوں کی گرفتاری کے بعد متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین نے مجھے توپ کے سامنے رکھ کر اڑانے کی دھمکی دی ہے ، لہذا الطاف حسین کے خلاف مقدمہ درج کیا جائے ۔