دنیا کے63ممالک میں8ہزار597پاکستانی مختلف جرائم میں قید ،ابوظہبی میں سب سے زیادہ تعدا دپاکستانیوں کی ہے

بدھ 6 مئی 2015 09:03

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔6 مئی۔2015ء)دنیا کے63ممالک میں8ہزار597پاکستانی مختلف جرائم میں قید پڑے ہیں،سب سے زیادہ ابوظہبی میں1800،سعودی عرب1506 پاکستانی قید ہیں،وزارت خارجہ کی فہرست کے مطابق دنیا کے63ممالک میں ساڑھے آٹھ ہزار سے زائد پاکستانی دہشتگردی،،غیر قانونی کرنسی کاروبار،بچوں سے ناروا سلوک کے الزام،قتل،غیر قانونی اسمگلنگ سمیت دیگر جرائم میں قید ہیں۔

(جاری ہے)

فہرست کے مطابق سب سے زیادہ پاکستانی قیدی ابوظہبی اور سعودی عرب میں ہیں۔ابوظہبی میں1800،سعودی عرب میں1509،برطانیہ میں576،امریکہ میں57،بھارت386،ایران203، افغانستان میں139 پاکستانی قید ہیں جبکہ پولینڈ،مصر،کمبوڈیا،ازبکستان،ایتھوپیا میں ایک ایک پاکستانی قید ہیں

متعلقہ عنوان :