پیپلزپارٹی میراگھرااورمیراخاندان ، اپنے گھرسے شکایت ہے کسی عہدے کالالچ نہیں ،فہمیدہ مرزا،محترمہ کے جانے کے بعدپارٹی میں یتیمی کی صورتحال ہے ،پارٹی کواپنے تحفظات سے آگاہ کیا،پارٹی کے ممبران اپنے کانوں کوصاف کریں اورعوام کے دل کی آوازسنیں،نجی ٹی وی سے گفتگو

بدھ 6 مئی 2015 09:03

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔6 مئی۔2015ء)سابق سپیکرقومی اسمبلی فہمیدہ مرزانے کہاہے کہ پیپلزپارٹی میراگھرااورمیراخاندان ہے ،مجھے اپنے گھرسے شکایت ہے کسی عہدے کالالچ نہیں ،محترمہ کے جانے کے بعدپارٹی میں یتیمی کی صورتحال ہے ،پارٹی کواپنے تحفظات سے آگاہ کیا،پارٹی کے ممبران اپنے کانوں کوصاف کریں اورعوام کے دل کی آوازسنیں ۔نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگوکرتے ہوئے فہمیدہ مرزانے کہاکہ میں نے بڑے دل اوربڑے دکھ کے ساتھ پریس کانفرنس کی جس کی نوبت بدین کی صورتحال کی وجہ سے پیش آئی ،میں اورڈاکٹرصاحب دوماہ سے ملک سے باہرتھے ،ہمارے پیچھے کارکنوں سے بہت زیادہ ہوئیں ۔

انہوں نے کہاکہ پیپلزپارٹی کاورکر1997ء میں بہت مشکل وقت میں ہمیں ووٹ دیکرجتواتاہے ،جس وقت ہماری پارٹی کے پاس صرف 17سیٹیں تھیں ،عوام نے اس وقت بھی ہمیں سرخروکیا،آج اس عوام سے زیادتی کے وقت ان کے ساتھ نہ کھڑی ہوں توزیادتی ہوگی ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ میں نے جوآوازاٹھائی وہ پارٹی کے اجلاس میں اٹھائی ہے وہ میرے گھرکی بات ہے وہ گھرمیں ہی رہنی چاہئے ۔

انہوں نے کہاکہ پیپلزپارٹی سے جذباتی وابستگی ہے ،جذباتی تعلقات میں عہدوں کونہیں دیکھاجاتا،تاہم اپنی حکومت کومشورہ دوں گی کی جمہوریت کاتقاضاہے کہ ہم اپنی غلطیوں کومان کربہتری کی طرف جائیں اوراپنی ناکامی کوتسلیم کریں ۔انہوں نے کہاکہ مجھے شکایت اپنے گھراوراپنے خاندان سے ہی ہے۔پیپلزپارٹی میراگھرہے اورمیراخاندان ہے ،کیامحترمہ اس پارٹی کی ماں ہے اورایک بین الاقوامی لیڈرتھیں ،محترمہ کے جانے کے بعدپارٹی میں یتیمی والی صورتحال ہوتوپھرناکامی نہیں اورکیاہے ۔

انہوں نے کہاکہ اڑھائی سال میں ہم نے بہت کوشش کی آج جوہوااس پرمجھے شدیدتکلیف ہے ،ہمیں کسی عہدے کی لالچ نہیں ،جس عوام نے ہمیں سرخروکیاان کے ساتھ کھڑے رہیں گے ۔انہوں نے کہاکہ بزنس انٹرمنٹ کی باتیں اب کی جارہی ہیں ،ہماری پرائیویٹ کمپنی ہے کوئی بزنس انٹرسٹ نہیں ہے ۔ذوالفقارمرزانے محترمہ سے بھی اپنے لئے نہیں بدین کے لئے گیس اوردیگرسہولیات مانگی تھیں ،میں نے بطورسپیکراورمرزانے بطوروزیرداخلہ سندھ اپنے لئے کون سے فائدے لئے؟انہوں نے کہاکہ لوگوں میں بے روزگاری ،غربت ،محکومی دیکھتی ہوں ،پیپلزپارٹی کے ممبران اپنے کان کھولیں اورعوام کے دل کی آوازسنیں سب کوبیٹھ کرسوچناپڑیگاکہ بہتری کیسے آئے گی ۔

انہوں نے کہاکہ میں شخصیات کی نہیں مسائل کی بات کرتی ہوں ۔پارٹی میں بہتری کیلئے گڈگورننس ،گڈگورننس اورگڈگورننس ضروری ہے