کورکمانڈرکے بیان کی مکمل تائیدکر تے ہیں ،ایم کیوایم رابطہ کمیٹی،جہاں ،جہاں کراچی ،بلوچستان ،وزیرستان میں ” را“ ملوث ہے ان کے خلاف کارروائی کی جائے،ایم کیوایم ساتھ دے گی ، رکن قمرمنصور کی نجی ٹی وی سے گفتگو

بدھ 6 مئی 2015 08:57

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔6 مئی۔2015ء)ایم کیوایم کے رابطہ کمیٹی کے رکن قمرمنصورنے کہا ہے کہ ایم کیوایم کورکمانڈرکے بیان کی مکمل تائیدکرتی ہے ،جہاں ،جہاں کراچی ،بلوچستان ،وزیرستان مین بھارتی خفیہ ایجنسی را ملوث ہے ان کے خلاف کارروائی کی جائے ،ایم کیوایم ساتھ دے گی ۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی سے گفتگوکرتے ہوئے کورکمانڈرز کانفرنس کے اعلامیہ پرردعمل ظاہرکرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ ایم کیوایم ایک سیاسی جماعت ہے ،مسلسل الزام تراشی اورمیڈیاٹرائل ہورہاہے ،جناح پورکے الزام لگائے گئے ،سارے بے بنیادقراردیئے گئے تھے ،کچھ عناصرایم کیوایم کوبھتہ خوروں کی جماعت پیش کرکے آگے کرتے ہیں ،ایک پولیس افسرنے تودہشتگردقراردیا،ان کاکہناتھاکہ ہمارے قومی سلامتی پرجب بھی کوئی آنچ آئی توقائدالطاف سب سے پہلے ان کے خلاف آوازاٹھائی۔

الطاف حسین اورعوام کی سوچ میں کوئی فرق نہیں ،عوام کی سوچ الطاف حسین کی آوازہے ۔انہوں نے جماعت اسلامی پرتنقیدکرتے ہوئے کہاکہ جماعت اسلامی کے رکن کے گھرالقاعدہ کے رہنماکی گرفتاری ہوئی ہے ،جماعت اسلامی نے ٹی ٹی پی کے رہنمابیت اللہ مسعودکوشہیدقراردیاتھااس پرکسی صوبے سے قراردادسامنے نہیں آئی ،پی ٹی وی نے اس حوالے سے اپناواضح موٴقف سامنے بھی نہیں لایا۔