ملک میں فر سودہ نظام کی تبدیلی کا وقت آگیا ہے ، عمران خان ، ایسا بلدیاتی نظام لا رہے ہیں جہاں انسان آزاد اور زند گی کا فیصلہ خود کرے گا، اب گاوٴں کے سطح پر لوگوں کے مسائل حل ہو ں گے ،جعلی مینڈیٹ والوں کو جوڈیشل کمیشن میں لے کر جا ئیں گے، خیبر پختونخوا میں 350نئے بجلی گھر بنا ئیں گے لوگوں کو 2روپے فی یونٹ بجلی ملے گی،سو نا می کی آواز پہاڑوں کی چوٹیوں تک پہنچ گئی ہے ،بشام میں جلسہ عام سے خطاب ،سابق صوبائی وزیر ملک اورنگزیب کی پارٹی میں شمولیت کی تقریب سے خطاب

بدھ 6 مئی 2015 08:56

بشام(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔6 مئی۔2015ء) پاکستان تحریک انصاف کے چےئر مین عمران خان نے کہا ہے کہ ملک تبدیل ہو رہا ہے فر سودہ نظام کی تبدیلی کا وقت آگیا ہے ، یہاں کو ئی اسلام بیج رہا ہے اور خود ڈیزل کے پر مٹ پر بک جا تا ہے کو ئی پختونوں کے نام پر سیاست چمکا رہا ہے ، کو ئی جاگ پنجا بی جا گ کے نعرے کے ذریعے لوگوں کو دھوکہ دے رہے ہیں اور کو ئی لندن سے ٹیلی فون پر کبھی رو تاہے اور کبھی گا نے گانا شروع کر دیتا ہے لیکن ان لوگوں کو ہم نے بھگانا ہے وہ بشام میں بڑے جلسہ عام سے خطاب کر رہے تھے ، جلسہ سے سا بق صو با ئی وزیر شو کت علی یوسف زئی ، ضلعی صدر رحم زادہ خان ، نواز محمود خان، انجینئر عبد التواب خان اور دیگرنے بھی خطاب کیا ۔

عمران خان نے کہا ہے کہ خیبر پختونخوا میں بلدیاتی نظام کے ذریعے بڑی تبدیلی آئے گی یہاں کے لوگ اُن لوگوں کو منتخب کر یں جو دیا نت دار ہو اُن کا تعلق کسی بھی جماعت سے ہو، انہوں نے کہا کہ ایسا بلدیاتی نظام لا رہے ہیں جہاں انسان آزاد ہو گا اور زند گی کا فیصلہ خود کرے گا انھیں ایم پی اے، ایم این اے کے پاس نہیں جا تا پڑے گا پہلے اختیار ات مرکز اور صو بے کے پاس تھے اب گاوٴں کے سطح پر لوگوں کے مسائل حل ہو ں گے ، انہوں نے کہا کہ سو ئزر لینڈ دُنیا کا خو شحال ملک ہے جہاں نہ سو نا ہے نہ تانبا ہے پاکستان میں تھر میں 188ارب ٹن کوئلہ پڑا ہے ، بلوچستان میں تا نبے کے ذخیر ے ہیں چترال اور کاغان میں سنگ مر مر کے دس اعلی اقسا م ہیں لیکن پاکستان میں دس کروڑ لوگوں کو دو وقت کی روٹی نہیں ملتی تین کروڑ بچے سکولوں سے با ہر ہیں جو کہ ظلم کی انتہا ہے ، انشاء اللہ اس نظام کو بد لیں گے کو ئی بھی قوم تعلیم کے بغیر تر قی نہیں کر سکتی ، نوجوانوں نے ملک کو تبدیل کر نا ہے اور ایک دن ایسا آ ئیگا کہ لوگ ملک سے با ہر مزدوری کیلئے نہیں جا ئیں گے بلکہ با ہر ممالک سے لوگ ویزہ لے کر پاکستان آئیں گے ، انہوں نے کہا کہ ہم نے 126دن کنٹینر ز پر دھا ندلی کا رو نا رو یا آج ثا بت ہو گیا ہے کہ دھا ندلی ہو ئی ہے اور اب ہم ان جعلی مینڈیٹ والوں کو جوڈیشل کمیشن میں لے کر جا ئیں گے ، ریٹرننگ آفیسر ز کے دھاندلی کی اور مینڈیٹ چوری کیا لوگوں سے ووٹ کا اختیار چھینا گیا ، مینڈیٹ چوری کر نے والوں کو بے نقاب کریں گے ،انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخوا میں 350نئے بجلی گھر بنا ئیں گے لوگوں کو 2روپے فی یونٹ بجلی ملے گی ۔

(جاری ہے)

پی ٹی آئی کے صو با ئی اسمبلی میں ڈپٹی پار لیما نی لیڈ ر شوکت علی یوسف زئی نے بھی اجتما ع سے خطا ب کر تے ہو ئے کہا کہ آج ثابت ہو گیا ہے کہ پار لیمنٹ جعلی ہے اور اور پہلے وکٹ گر گئی ہے، عمران خان نے پاکستان کے عوام کو نیا ویژن دیا ہے ، انہوں نے کہا کہ سو نا می کی آواز پہاڑوں کی چوٹیوں تک پہنچ گئی ہے ۔ ادھرپاکستان تحریک انصاف کے چیئر مین عمران خان نے کہاہے کہ ہم نے پہلی وکٹ گرادی ہے اور اب مزید وکٹیں گرائیں گے ،دھاندلی کرنیوالوں سے قوم کے پائی پائی کا حساب لونگا ،بلدیاتی انتخابات سے نچلے طبقہ کو فائدہ ہوگا کوئی بھی ایم پی اے ایم این اے کے پیچھے نہیں جائیگا ۔

کوہستان میں سابق صوبائی وزیر ملک اورنگزیب کی پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت کے حوالے سے منعقدہ تقریب سے خطاب میں پاکستان تحریک انصاف کے چیئر مین عمران خان کا کہنا تھا کہ ملک اورنگزیب کو تحریک میں شمولیت پر مبارکباد پیش کرتاہوں اور آج اپ نے جو فیصلہ کیا وہ پاکستان اور کوہستان کے عوام کیلئے درست ثابت ہوگا ۔انہوں نے کہاکہ کوہستان ایک خوبصورت وادی ہے اور میں پہلے ہمیشہ یہاں پر سیر کیلئے آتا تھا ۔

انہوں نے کہاکہ ہر بچے کا حق ہے کہ اُس کو تعلیم ملے جس سے یہ ملک یہ علاقہ ترقی کرے گا اور جب تک مجھ میں سانس میں پاکستان میں ہر بچے کو تعلیم یافتہ بناؤنگا یہ میرا مشن ہے یہ نہیں کہ عمران خان کے بچوں کیلئے بڑے بڑے یونیورسٹیوں میں تعلیم اور عام بچے در بد ر کے ٹھوکریں کھائیں ایسا نہیں ہوگا ہر غریب اور امیر کے بچے کو مساوی تعلیم ملے یعنی جو عمران خان کے بچے کو جو تعلیم ملے وہ عام آدمی کے بچے کو بھی ملے جس سے ملک کا ٹیلنٹ اوپر آئیگا ۔

انہوں نے کہاکہ نیا پاکستان کا ہم خیبر پختونخوا سے بنیاد رکھ رہے ہیں اور پہلی حکومت ہے جو اس صوبے میں اتنا پیسہ تعلیم میں پر خرچ کیا ہے ۔میں 126دن کنٹینر میں رہا اور یہ کہتا رہا کہ یہ میں اپنے لئے نہیں کررہا اپنے ملک کے نونہالوں کیلئے کررہاہوں اور کل این اے125کا پتہ چلا کہ ریلوے کی وزیر کی بیچ والی وکٹ اوڑھ گئی یہ تو پہلی وکٹ گری ہے تیاری کریں اب اور وکٹیں بھی گرنے والی ہے ۔

انہوں نے کہاکہ اس ملک میں کچھ فرعونوں نے پورے ملک کا بیڑہ غرق کردیا ہے اس میں ایک فرعون کراچی میں ہے ابھی بڑے فرعون بیٹھے ہوئے ابھی میں اُن کا مقابلہ کرنا ہے ۔انہوں نے کہاکہ کرپشن ایک کینسر ہے اس معاشرے میں ہم نے یہ کینسر ختم کرنا ہے کیونکہ یہ کرپٹ لیڈر آپ کا پیسہ چوری کرکے باہر لے گئے ہیں اور ہماری حکومت نے اس صوبے میں تعلیم ،صحت سمیت تمام اداروں میں حقیقی تبدیلی کی ٹان لی ہے اوریہ تبدیلی اس صوبے کی ترقی میں سنگ میں میل ثابت ہوگی ۔

بشام میں جلسے میں عمران خا ن کا کہناتھا کہ بلدیاتی انتخابات میں صحیح جگہ پر ووٹ دیں تاکہ آپ کے ہاتھ میں اپ کی علاقے کی ترقی ہو اور کارکنان بھر پور تیاری کریں ۔انہوں نے کہاکہ بشا م میں تین ماہ کے اند ر اسی جلسہ کی جگہ پر کرکٹ گراؤنڈ بنائیں گے ۔جلسہ میں سابق صوبائی وزیر شوکت علی یوسف زئی ،وزیر اعلیٰ کے مشیر عبدالحق ،ضلعی صدر رحم ذادہ یوسف زئی ،انجینئر عبدالتواب ،ملک اورنگزیب ،کفایت اللہ ،جمعہ خان ،وقار خان ،رحیم داد خان اور دیگر نے خطاب کیا ۔اس موقع پر بشا م میں انجمن گوجران پاکستان تحریک میں شامل ہوگئے ۔