سیاسی حالات کی بہتری ملکی مفاد میں ہے،نواز شریف،اقتدا میں آنے کا مقصد ملک کو دہشت گردی ،اندھیروں ،غربت اور جہالت سے نجات دلانا ہے، ملک و قوم کی خاطر دل وجان سے خدمت کر رہے ہیں،2017-18 میں لوڈشیڈنگ کا ہمیشہ کیلئے خاتمہ کردیں گے،پاکستانی عوام دعا کریں اللہ تعالیٰ پاکستان کو نظربد سے بچائے،ملک میں قیام امن کیلئے سکیورٹی اداروں کا کردار اہم ہے،پاک فوج شاباش کی مستحق ہے،کراچی میں ھتہ خوری اور اغواء برائے تاوان کی وارداتوں میں کمی آئی ہے،کراچی شہر کی روشنیاں واپس لوٹا رہے ہیں،حکومت پر تنقید کے ساتھ اچھے کاموں کی تعریف بھی ہونی چاہیے،ٹرانسپرنسی کو تحقیقات کر یشہباز شریف نے2کروڑ ڈالر کہاں سے لیکر قومی خزانے میں جمع کرائے،وزیر اعظم کا قائد اعظم سولر پارک منصوبے کی افتتاحی تقریب سے خطاب
بدھ 6 مئی 2015 08:54
بہاولپور(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔6 مئی۔2015ء)وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف نے کہا ہے کہ ملک کے حالات بہتر ہوئے اب ہمیں سیاسی حالات کو بہتر بنانے کی ضرورت ہے یہ ملکی مفاد میں بہتر ہوگا،اقتدا میں آنے کا مقصد ملک کو دہشت گردی ،اندھیروں ،غربت اور جہالت سے نجات دلانا ہے، ملک و قوم کی خاطر دل وجان سے خدمت کر رہے ہیں،بجلی پاکستان سے روٹھ گئی ہے ،بجلی کو منانے کیلئے بڑے بڑے منصوبوں پر ہاتھ ڈالا ہے،2017-18 میں لوڈشیڈنگ کا ہمیشہ کیلئے خاتمہ کردیں گے،پاکستانی عوام دعا کریں اللہ تعالیٰ پاکستان کو نظربد سے بچائے۔
پہلا موقع ہے کہ ملک میں جمہوریت کی کارکردگی نظر آرہی ہے ،کراچی کے حالات بہتر ہو ئے ہیں،بھتہ خوری اور اغواء برائے تاوان کی وارداتوں میں کمی آئی ہے،دہشت گردوں نے ہماری روشنیاں ختم کر دی ہیں ہم دن رات محنت کر کے کراچی شہر کی روشنیاں واپس لوٹا رہے ہیں۔(جاری ہے)
حکومت پر تنقیدہوتی ہے لیکن اچھے کاموں کی تعریف بھی ہونی چاہیے،ٹرانسپرنسی کو تحقیقات کرنی چاہیے کہ وزیراعلیٰ شہباز شریف نے2کروڑ ڈالر کہاں سے لیکر قومی خزانے میں جمع کرائے ۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے یہاں پاکستان کے پہلے قائد اعظم سولر پارک منصوبے کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف نے کہا ہے کہ اقتدار میں آنے کا مقصد ملک کو اندھیروں سے نجات دلانا ہے، غربت ، جہالت کا خاتمہ اور دہشت گردی کا ہمیشہ کیلئے خاتمہ کرنا ہے،وزیر اعظم نے کہا کہ پاکستان سے بجلی روٹھ گئی ہے ان کو منا کر پاکستان لارہے ہیں،ملک سے بجلی اور گیس بحران کے خاتمے کیلئے بڑے بڑے منصوبوں پر ہاتھ ڈالا ہے ،انہوں نے کہا کہ 2017-18 ء میں لوڈشیڈنگ کا ہمیشہ کے لئے خاتمہ ہو چکا ہوگا اور تمام بنیادی مسائل حل ہو چکے ہوں گے، ملک و قوم کی خاطر خدمت کررہے ہیں ملک ایک بار پھر ترقی ضرور کرے گا،ہماری روز شب کی محنت ضرور رنگ لائے گی،بڑے بڑے منصوبے شروع کر کے اُمید کی کرنیں نظر آرہی ہیں۔وزیر اعظم نے کہا کہ نظر بد بہت خطرناک چیز ہوتی ہے،پاکستانی عوام اللہ تعالیٰ سے دعا کیا کریں کہ پاکستان کو نظر بد سے بچائے ۔وزیر اعظم نے کہا کہ چین پاکستان میں 46 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کررہا ہے اور چینی صدر نے پاکستان آ کر معاہدوں پر دستخط کئے ہیں جس کے بعد سب کو یقین آیا ہے، انہوں نے کہا کہ پاکستان اور چین نے ملکر ایک مشترکہ یونٹ بنانے پر اتفاق کیا ہے ،یہ یونٹ پاکستان اور چین کی مدد سے جاری منصوبوں پر نظر رکھے گا اور ان منصوبوں کو تیزی کے ساتھ اور وقت سے پہلے مکمل کیا جائیگا۔وزیر اعظم نے کہا کہ دنیا پاکستان کے معاشی ترقی کی تعریف کررہی ہے،ماضی میں جتنے بھی منصوبے شروع ہوئے انہیں30 سالوں تک مکمل نہیں کیا گیا اور ان منصوبوں پر 30 فیصد خرچ کیا جاتا تھا اور 70 فیصد خود کھا جاتے تھے،یہ پاکستان کے ساتھ ناانصافی اور ظلم ہے ، ہم نے ملک میں غربت اور جہالت کا خاتمہ کرنا ہے ،ہمارے دور میں منصوبے مہینوں اور چند سالوں میں مکمل ہو رہے ہیں اورتاریخ گواہ ہے کہ مسلم لیگ (ن) جب بھی حکومت میں آئی ہے تاریخ ساز او رریکارڈ ترقیاتی کام ہوئے ہیں،پاکستان میں پہلا موقع ہے کہ جمہوریت کی کارکردگی نظر آرہی ہے۔وزیر اعظم نے کہا کہ ملک کے حالات بہتر ہوئے ہیں،اب ہمیں سیاسی حالات کو بہتر بنانے کی ضرورت ہے اور بہتر ہونا چاہئیں یہ ملک کیلئے بہتر ہوگا،وزیر اعظم نے کہا کہ ملک سے دہشت گردی کے خاتمے کا تہیہ کررکھا ہے ،آپریشن ضرب عضب سے دہشت گردی کے خاتمے مدد ملی ہے ،ملک میں امن وامان قیام کے لئے پاک فوج نے اہم کردار ادا کیا ہے، پاک فوج شاباش کی مستحق ہے،انہوں نے کہا کہ کراچی میں جاری ٹارگٹڈ آپریشن سے شہر کے حالات ماضی کی نسبت بہتر ہوگئے ہیں،بھتہ خوری اور اغواء برائے تاوان کی وارداتوں میں کمی آئی ہے،کراچی ماضی میں روشنیاں کا شہر تھا ،دہشت گردوں نے ہماری روشنیاں ختم کر دی ہیں ہم دن رات محنت کر کے کراچی شہر کی روشنیاں واپس لوٹا رہے ہیں۔وزیر اعظم نے کہا کہ ملک میں امن وامان کیلئے قربانیاں دینے والے آئی ڈی پیز اپنے گھروں کوبخیریت واپس جارہے ہیں،ملک سے دہشت گردی ختم کر دی ہے اللہ کا شکر ہے کہ ملک میں امن و امان بحال ہو رہا ہے ،پاک فوج نے امن وامان کی خاطر لازوال قربانیاں دی ہیں ان قربانیوں کی بدولت آج پاکستان میں خوشحالی کے دور شروع ہو رہا ہے۔وزیر اعظم نواز شریف نے کہ حکومت پر تنقید بہت ہوتی ہے لیکن حکومت جو اچھا کام کرے اس کی بھی تو تعریف ہونی چاہیے ،ٹرانسپرنسی والے پاکستان پر نظر رکھتے ہیں،تنقید کے ساتھ ساتھ تعریف بھی کرلیا کریں،وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے 2 کروڑ ڈالر قومی خزانہ میں جمع کرائے ہیں،ٹرانسپرنسی والے کہاں ہیں ان کو تحقیقات کرنی چاہیے کہ وزیراعلیٰ نے یہ پیسہ کہاں سے لیکر قومی خزانے میں جمع کرایا ہے۔وزیر اعظم نے کہا کہ اپنے دور حکومت میں 5.79 ریکارڈ بجلی سستی کی ہے اورمزید بجلی سستی کرنے کے لئے اقدامات کررہے ہیں ملک میں بجلی اور گیس بحران کے خاتمے کیلئے ہر اقدام اٹھانا کو تیار ہیں۔وزیر اعظم نے کہا کہ بہاولپورمیں دنیا کا سب سے بڑا شمسی توانائی منصوبہ لگے گا جس میں ہزاروں نوجوانوں کو روز گار ملے گا،انہوں نے کہا کہ بہاولپور میں شمسی توانائی کے پہلے منصوبے میں800 افراد کو روز گار ملے ہے جس پر ہمیں بہت خوشی ہے جبکہ اس پراجیکٹ میں 3000 افراد کو روز گارفراہم کیا جائیگا جس سے خطے میں خوشحالی اور ملک میں روشنیاں بحال ہوں گی،وزیر اعظم نواز شریف نے سولر پراجیکٹ میں کام کرنے والے ملازمین کیلئے2 کروڑ روپے انعام کا بھی اعلان کیا ۔مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے :
بدھ 6 مئی 2015 کی مزید خبریں
-
پاکستان اور بنگلا دیش کی ٹیمیں آج دوسرے میچ میں آمنے سامنے ہوں گی ، دونوں ٹیموں نے سخت گرمی میں پریکٹس کی ، بلاول بھٹی نے ٹیم کو جوائن کرلیا ،بنگلہ دیش کے روبیل حسین ٹخنے میں انجری کے باعث ٹیم سے باہر، ... مزید
-
وقار یونس کو عہدے سے ہٹانے کے لیے بنگلہ دیش نہیں جا رہا‘ شہریار خا ن،دورہ بنگلہ دیش کے کے اختتام پر پوری ٹیم کی کارکردگی کا جائزہ لیا جائے گا،بی بی سی سے گفتگو
-
چار ملکی ٹورنامنٹ : گرین شرٹس نے پہلی فتح حاصل کرلی ،شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے کوریا کو 4-1سے شکست دیدی ، گرین شرٹس کی طرف سے دلبر نے 2جبکہ عرفان اور عمر بھٹہ نے ایک ایک گول کیا
-
ڈومیسٹک ٹی 20میں کوچ توصیف احمد سے جھگڑے کی سزا ،پی سی بی نے ٹیسٹ کرکٹر فیصل اقبال پر چار میچز کی پابندی عائد کردی ، 15 مئی سے شروع ہونے والے ڈومیسٹک سپر ایٹ ٹی20 ٹورنامنٹ نہیں کھیل سکیں گے
-
راوٴانورنے الطاف حسین کیخلاف پریس کانفرنس زرداری کے کہنے پرکی ،ذوالفقا ر مرزا ، پورے سندھ کی پولیس بدین میں لاکرکھڑی کردی گئی ، کوئی کریمنل میرے آگے آگیاتوڈٹ کرمقابلہ کروں گا،نجی ٹی وی سے گفتگو
-
نظام صلوة کوپورے ملک میں پھیلائیں گے، سردار یوسف،عیدالفطرکے چاندپربھی اتفاق رائے پیداکرنے کی کوشش کریں گے، وفاقی وزیر مذہبی امور
-
ماڈل ایان علی نے چپ کاروزہ توڑنے کافیصلہ کرلیا،کئی شرفاء کے بے نقاب ہونے کاخدشہ ،بااثر افراد نے بدنامی کے ڈرسے ماڈل کوقانونی معاونت فراہم کرنے کی پیش کردی ؛ذرائع
-
آصف زرداری کا پارٹی رہنماؤں ،سینیٹرز اور ضلعی عہدیداروں کے اعزاز میں ظہرانہ، طبیعت ناسازی کی بناء آصف زرداری نے ظہرانہ میں شرکت نہیں کی،زرداری کو مصالحے دار بھنڈی کھانے سے بدہضمی ہوگئی ،پمز کے ... مزید
-
کوئٹہ، مچھ جیل میں صولت مرزا سے ویڈیو لنک کے ذریعے اہلخانہ سے آخری ملاقات،رقت آمیز مناظر دیکھنے کو ملے ،صولت مرزا اپنی خطاؤں کی معافی مانگتے رہے،صولت مرزا کو 12 ئی کو تختہ دار پر لٹکا دیا جائیگا
-
عام انتخابات میں دھاندلی حقیقت ہے جو جلد پوری طرح سامنے آ جائیگی، شجاعت حسین، پرویزالٰہی
-
عدالتی احکامات کی خلاف ورزی اور گواہان پیش نہ کرنے پر دو سو پولیس اہلکاروں کے خلاف کارروائی کیلئے سی سی پی او لاہور کو مراسلہ
-
مقدس اوراق کی توہین کرنے کا الزام ثابت ہونے پر مجرم کو 25 برس قید کی سزا
-
مخدوم امین فہیم اور ذوالفقار مرزا کے مابین رابطہ‘ اہم سیاسی پیش رفت
-
گورنرپنجاب کیلئے سینیٹر رفیق رجوانہ اور قائم مقام گورنر رانا اقبال کے ناموں پر غور
-
سینیٹ ارکان نے دلچسپ جملوں کا تبادلہ،ایک دن میں 28 گھنٹے لوڈ شیڈنگ ‘ طاہر مشہدی،گیس سونگھنا منع ہے‘ کہانیاں سن کر سونے والی عادات ختم ہونی چاہئیے‘ رضا ربانی،میں جوکر نہیں ہوں‘ رحمن ملک
-
لاہور ائیر پورٹ پر کسٹم حکام کی کارروائیاں ‘چار کروڑ مالیت کا 10 کلو سونا ‘درجنوں قیمتی موبائل فون برآمد
-
وی آئی پی کلچر، کیپٹن (ر) صفدرکے ہیلی کاپٹر کی لینڈنگ کھیل میں مصروف کر کٹ ٹیموں کو گراؤنڈ سے باہر نکال دیا گیا ، مانسہرہ پولیس نے جاری میچ کے دوران وکٹیں اکھاڑ دیں کھلاڑیوں اور انتظامیہ کو زدو کوب ... مزید
-
داعش نے ٹیکساس میں حملے کی ذمے داری قبول کر لی،جنگجو گروپ کا امریکی سرزمین پر پہلا حملہ، مزید کارروائیوں کی دھمکی
-
بھارت میں آئی جی پولیس نقل کرتے ہوئے پکڑا گیا،سزا کے طور پر جبری رخصت پر بھیج دیا گیا
-
جی سی سی ممالک کا یمن میں حکومت کی بحالی تک جدوجہد جاری رکھنے پر اتفاق،ایران خطے کے لیے بڑا خطرہ ہے، سعودی فرماں روا شاہ سلمان بن عبدالعزیز
-
حوثی باغیوں کے سعودی شہر نجران پر راکٹ حملے، پروازیں معطل اور تعلیمی ادارے بند،حوثی باغیوں نے نجران میں ہسپتالوں، اسکولوں اور شہریوں کے گھروں کو نشانہ بنایا، سربراہ اتحادی افواج
-
بھارت، شادی کے دن دلہا کے ”گلاب جامن“ کھانے پر دلہن نے شادی سے ہی انکارکردیا
-
باراک اوباما کا اقلیت اور پولیس کے درمیان اعتماد سازی پر زور،غلامی اور نسلی امتیار کی باقیات کا ابھی تک متعدد افریقی امریکی برادریوں پر کافی گہرا اثر ہے، امریکی صدر
-
مودی کے دورہ چین کا اعلان،تین روزہ دورہ 14 سے 16 مئی تک جاری رہے گا،وزارتِ عظمیٰ سنبھالنے والے نریندر مودی کا چین کا یہ پہلا دورہ ہوگا
-
چین آئندہ آٹھ سال میں سب سے زیادہ ملٹری ڈرونز بنانے والا ملک بن جائے گا،چینی میڈیا
-
بھارت کا ملکی ساختہ آکاش میزائل کا کامیاب تجربہ
-
اسرائیلی وزیر خارجہ کا مستعفی ہونے کا اعلان
-
بھارتی حکومت کا داؤد ابراہیم کے ٹھکانے بارے اظہار لاعلمی
-
آسٹریلیا میں کتے کے پلوں کو مارنے پرشہری کو18ماہ کی سزا،ناتھن عمر بھر کوئی جانور بھی نہیں پال پائے گا،قانونی ماہرین
-
عسکری قیادت کا دہشتگرد ی کے واقعات میں ”را“ کے ملوث ہونے کا نوٹس، آپریشن ضرب عضب میں دہشتگردوں کی کمر توڑ دی ، دہشتگردی کیخلاف آ پریشن کومنطقی انجام تک پہنچایا جائے گا ،ملک کی عزت و وقار کا ہر قیمت ... مزید
-
جوڈیشل کمیشن ، پنجاب کے الیکشن کمشنر سمیت اہم گو اہو ں کو آج جرح کیلئے طلب کرلیا ،تحریک انصاف کی جانب سے اسحاق خاکوانی نے پہلے گواہ کے طور پر بیان ریکارڈ کرایا ، مسلم لیگ (ن) کے وکیل شاہد حامد اور الیکشن ... مزید
-
سیاسی حالات کی بہتری ملکی مفاد میں ہے،نواز شریف،اقتدا میں آنے کا مقصد ملک کو دہشت گردی ،اندھیروں ،غربت اور جہالت سے نجات دلانا ہے، ملک و قوم کی خاطر دل وجان سے خدمت کر رہے ہیں،2017-18 میں لوڈشیڈنگ کا ... مزید
-
ملک میں فر سودہ نظام کی تبدیلی کا وقت آگیا ہے ، عمران خان ، ایسا بلدیاتی نظام لا رہے ہیں جہاں انسان آزاد اور زند گی کا فیصلہ خود کرے گا، اب گاوٴں کے سطح پر لوگوں کے مسائل حل ہو ں گے ،جعلی مینڈیٹ والوں ... مزید
-
حلقہ این اے 125 سے متعلق ٹربیونل کا تفصیلی فیصلہ جاری ، خواجہ سعد رفیق یا پارٹی کی جانب سے کسی قسم کے دھاندلی کے الزامات ثابت نہیں ہوئے
-
پی پی پی کی سنٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس، سپریم کورٹ میں ذوالفقارعلی بھٹوکیس کوری اوپن کرانے کے حوالے سے فیصلے کی منظوری
-
کراچی ،رینجرز کا آپریشن اگلے مرحلے میں لے جانے کا اہم فیصلہ ، تمام ونگز کو ہدایات جاری ،جرائم پیشہ افراد کی سرپرستی کرنے والے سیاستدانوں، وزراء، مشیروں، سرکاری افسران، بزنس مین اور بلڈرز کیخلاف ... مزید
-
کورکمانڈرکے بیان کی مکمل تائیدکر تے ہیں ،ایم کیوایم رابطہ کمیٹی،جہاں ،جہاں کراچی ،بلوچستان ،وزیرستان میں ” را“ ملوث ہے ان کے خلاف کارروائی کی جائے،ایم کیوایم ساتھ دے گی ، رکن قمرمنصور کی نجی ٹی ... مزید
-
سپریم کورٹ آ ئینی تر میم کیس،،لو گ آئین میں ترمیم کرتے ہیں پھر بعد میں رونا شروع کردیتے ہیں،ترمیم کے حق میں ووٹ دیکرکہتے ہیں کہ ہم مجبور تھے ، جب پارلیمنٹ انگھوٹے کے نیچے تھی تو سپریم کورٹ نے راستہ ... مزید
-
سعدرفیق کے بعد قومی اسمبلی کے 51حلقے خطر ے میں پڑ گئے ،مولانا فضل الرحمان،حمزہ شہباز،عابد شیرعلی ،خورشید شاہ،شاہ محمودقریشی ،مولانا شیرانی ،سکندر بوسن بھی متاثر ہو سکتے ہیں ،ن لیگ کے 32،پی پی کے ... مزید
-
سندھ میں اندھیر نگری چوپٹ راج ، بدین میں خاص گروہ کو نشانہ بنایا جارہا ہے ،فہمیدہ مرزا ،حالات کے ذمہ دار وزیراعلیٰ سندھ ہیں ،سندھ پولیس سیاسی ، وفاق سندھ میں غیر سیاسی آئی جی اور چیف سیکرٹری تعینات ... مزید
-
آرمی چیف کوہٹانے کیلئے ٹھوس وجوہات کاہوناضروری ہے ،پرویزمشرف،نوازشریف نے 1999ء میں غلط طریقہ اختیارکیافوج مجھے ہٹانے کے حق میں نہیں تھی بے نظیربہترشخصیت کی مالک تھیں ،نوازشریف میں ایسی کوئی بات ... مزید
-
ذیلی کمیٹی انتخابی اصلاحات کا آئندہ ہفتے انتخابی آئینی سفارشات تیار کرنے کا فیصلہ ،تحریک انصاف کا تجاویز دینے کا فیصلہ
-
اسحاق ڈارکی باکومیں نیپالی وزیرخزانہ اورتاجکستان کے ڈپٹی پرائم منسٹرسے ملاقاتیں ، نیپالی ہم منصب سے نیپال میں تباہ کن زلزلے سے ہونے والی ہلاکتوں پرافسوس کااظہار،وزیراعظم نوازشریف کی طرف سے نیپالی ... مزید
-
لندن پولیس الطاف حسین کو جلد گرفتار کر لے گی، جارج گیلووے، کراچی اور پاکستان میں دوستوں کو بتانا چاہتا ہوں الطاف حسین کا دور ختم ہونے والا ہے، رکن برطا نوی پارلیمان
-
پیپلزپارٹی میراگھرااورمیراخاندان ، اپنے گھرسے شکایت ہے کسی عہدے کالالچ نہیں ،فہمیدہ مرزا،محترمہ کے جانے کے بعدپارٹی میں یتیمی کی صورتحال ہے ،پارٹی کواپنے تحفظات سے آگاہ کیا،پارٹی کے ممبران اپنے ... مزید
-
25 سال باہررہنے والے کاملک سے رشتہ نہیں رہتا،الطاف حسین کیخلاف چارہ جوئی پرغورکیاجارہاہے،خواجہ آصف ، کہ الطاف حسین نے بیانات دیکرواپس لینے کو معمول بنالیا ،کتنی باردفع دفع کریں گے ایک حدہوتی ہے ... مزید
-
دنیا کے63ممالک میں8ہزار597پاکستانی مختلف جرائم میں قید ،ابوظہبی میں سب سے زیادہ تعدا دپاکستانیوں کی ہے
-
ٹیکساس حملے میں ملوث دو حملہ آوروں میں سے ایک پاکستانی نژاد ہے،امریکی میڈیا کا دعوی ، توہین آمیز خاکوں کی نمائش کے باہر فائرنگ پاکستانی اور اس کے دوست نے کی، امریکی پولیس
-
کراچی،ایس ایس پی راوٴ انوارنے الطاف حسین کیخلاف مقدمہ کی درخواست جمع کرادی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.