ایان علی کے خلاف گھیرا تنگ ، ماڈل کے بھائی کو قربانی کا بکرا بنائے جانے کا امکان ، کسٹمز حکام کا تفتیشی عمل میں کسی قسم کا دباؤیا سفارش قبول کرنے سے انکار

منگل 5 مئی 2015 08:35

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔5 مئی۔2015ء)کسٹمز حکام نے ماڈل ایان علی کے خلاف گھیرا تنگ کر لیاہے ، ماڈل کی جانب سے رقم اپنے بھائی کو ائیرپورٹ پر دینے کے بیان کے بعد ماڈل کے بھائی کو قربانی کا بکرا بنائے جانے کا امکان ہے ، بااثر شخصیات کی جانب سے دباؤ کے باوجود کسٹمز حکام نے تفتیش کے عمل میں کسی قسم کے دباؤیا سفارش قبول کرنے سے انکار کر دیا،کسٹمز حکام کی کوششوں اور بہترین منصوبہ بندی کی وجہ سے ایان علی کی ضمانت ابتک نہ ہو سکی ایان علی کی جانب سے پکڑی جانے والی رقم کی مالک ہونے کا اقرار کرنے کے بعدکسٹم ایکٹ کے تحت رقم کی سمگلنگ کے الزام میں رقم ضبطگی اور زیادہ سے زیادہ 14سال قید ہونے کا امکان ہے۔

(جاری ہے)

پاکستان کسٹمز کے ذرائع کے مطابق ماڈل ایان علی سے ائیرپورٹ پر پکڑی جانے والی رقم منی لانڈرنگ نہیں بلکہ سمگلنگ کے ضمرے میں آتی ہے اور یہ قانون دنیا کے دیگر ممالک میں بھی موجود ہے کہ ایک مخصوص حد سے زیادہ رقم نقدی کی صورت میں باہر نہیں لے جائی جا سکتی ہے ذرائع کے مطابق کسٹمز حکام نے تفتیش کا رخ موڑنے اور بااثر سیاسی شخصیات کی جانب سے کیس کونرم کرنے کے تمام حربوں کو ناکام بنا دیا ماڈل ایان علی کی جانب سے کسٹمز حکام اور جج کے سامنے 5لاکھ ڈالر کی ملکیت کا اقرار کرنے اور اسے ائیرپورٹ پر اپنے بھائی کے حوالے کرنے کے بعد چالان میں اسی بات پر زور دیاگیا ہے کہ یہ رقم ایان علی کی زاتی ہے اوریہ رقم پاکستان سے سمگل کی جا رہی تھی ذرائع کے مطابق بااثر شخصیات ماڈل ایان علی کی بجائے اس کے بھائی کو قربانی کا بکرا بنانے کی کوششوں میں بھی مصروف ہیں اس سلسلے میں رقم کی ملیکت کا اقرار بھی ایان علی سے کروایا گیا ہے ذرائع کے مطابق کسٹمز حکام نے ماڈل ایان علی کے کیس میں تحقیقات کا دائرہ وسیع کرکے دیگر سیاسی یا غیر سیاسی شخصیات کو شامل کرنے اور رقم کے حصول کے ذرائع معلوم کرنے کی بجائے ماڈل کی جانب سے اقرار کرنے کو اہمیت دینے کا فیصلہ کیا ہے قانونی ماہرین کے مطابق ماڈل ایان علی پر ڈالر کی سمگلنگ کا جرم ثابت ہونے پر رقم کی ضبطگی اور زیادہ سے زیادہ 14سال قید کی سزا سنائی جا سکتی ہے ۔

متعلقہ عنوان :