وی آئی پی کلچر کیخلاف آواز اٹھانے کا جر م ، قو اعد و ضوابط کمیٹی کا ارجمند حسین کو نشان عبرت بنانے کا فیصلہ ، ایف آئی آر درج کروا دی گئی

منگل 5 مئی 2015 08:35

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔5 مئی۔2015ء) وی آئی پی کلچر کے خلاف آواز اٹھانے کے جر م میں قومی اسمبلی کی کمیٹی قو اعد و ضوابط اور مراعات نے ارجمند حسین کو نشان عبرت بنانے کا فیصلہ کر لیا اور ان کے خلاف ایف آئی آر درج کروا دی ہے ارجمندحسین اور جہاز کے دیگر مسافروں نے 15ستمبر 2014 کو بغیر کسی وجہ کے ڈیڑھ گھنٹے جہاز لیٹ کروانے پر سابق وفاقی وزیر رحمان ملک اور ایم این اے رمیش کمار کو جہاز میں داخل ہونے کی اجازت نہیں دی تھی جس کی وجہ سے رحمان ملک اور رمیش کمار کو جہاز چھوڑنا پڑا تھا ارجمندحسین نے اس واقعہ کی ویڈیو بنا کر سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کر دی تھی جس کو نہ صرف پاکستان بلکہ بھارت میں عوام نے کافی پذیرائی ملی تھی اس واقعہ کے کچھ دن بعد ارجمندحسین کو سیاسی دباو پر اس کے ادارے نے نوکری سے نکال دیا تھا اس وقت پا رلیمنٹ کے ارکا ن نے عبرت کا نشان بنانے کا عندیہ دیا تھا کیو نکہ وہ سٹیس کو کے خلاف بولا تھا یاد رہے کہ جس کمیٹی نے ارجمندحسین کے خلاف ایف آئی آر درج کروائی ہے اس کے چیئرمین ن لیگ کے چوہدری اسد الرحمان ہیں، ان کے علاوہ مولانا فضل الرحمن کے ساتھ جاگیرداروں کے خلاف آواز بلند کرنے والی متحدہ قومی موومنٹ کے دو ممبرز بھی اسی کمیٹی کا حصہ ہیں