سعد رفیق کی ریل گاڑی اب پٹری سے اتر گئی ، تبدیلی کو کوئی نہیں روک سکتا،ریحام خان،ٹریبونل کے فیصلے سے واضح ہوگیا عمران خان کاموٴقف درست تھا،خبرسن فیصلے بارے عمران خان کوبتایا وہ مسکرادیئے اورنمازپڑھنے کیلئے چلے گئے ، آگے کالائحہ عمل عمران خان خودطے کریں گے،نجی ٹی وی سے گفتگو

منگل 5 مئی 2015 08:35

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔5 مئی۔2015ء)پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران کی اہلیہ ریحام خان نے کہا ہے کہ خواجہ سعد رفیق کی ریل گاڑی اب پٹری سے اتر گئی ہے تبدیلی کو آنے سے کوئی نہیں روک سکتا۔ پیر کے روز لاہور کے حلقہ این اے 125 پر الیکشن ٹربیونل کا تحریک انصاف کے امیدوار حامد خان کے حق میں فیصلہ سامنے آنے کے بعد ریحام خان نے ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ اب این اے 125 سے خواجہ سعد رفیق کی ریل گاڑی پٹری سے اتر گئی ہے اللہ کے ہاں دیر ہے لیکن اندھیر نہیں اب تبدیلی کو آنے سے کوئی نہیں روک سکتا۔

ادھرتحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی اہلیہ ریحام خان نے کہاہے کہ این اے 125پر الیکشن ٹریبونل کے فیصلے سے واضح ہوگیاکہ عمران خان کاموٴقف سچائی پر مبنی تھا ۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی سے گفتگوکرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ میں نے ٹی وی پرالیکشن ٹریبونل کی خبرسن کرفیصلے کے بارے میں عمران خان کوبتایاتووہ مسکرادیئے اورنمازپڑھنے کیلئے چلے گئے ۔انہوں نے کہاکہ انہیں خواجہ سعدرفیق کے بیانات پرحیرت ہوئی ہے ،وہ خودہی کہہ رہے ہیں کہ دھاندلی کے ذمہ دارآراوزہیں اوریہ شکایات زیادہ ترسیاسی جماعتیں کررہی ہیں ۔

وہی شکایات ہماری بھی ہیں ۔ان کاکہناتھاکہ ٹریبونل کے فیصلے کے بعدآگے کالائحہ عمل عمران خان خودطے کریں گے ۔انہوں نے کہاکہ لوگ سیاست کوگالیاں دے رہے ہیں اورکہتے ہیں کہ عمران خان کوآگے لے آئیں ۔یہ عوام کی خواہش ہے کہ جس طرح کرکٹ ایک برے دورسے گزررہاہے ۔یہی عوام باربارکہتے ہیں کہ کرکٹ کودرست سمت پرلانے کیلئے عمران خان کولے آئیں ۔انہوں نے کہاکہ جن حلقوں میں دھاندلی ہوئی ان کی انکوائری ہونی چاہئے ،ذمہ داران کوالیکشن کمیشن کوسزادینی چاہئے ،اب دھاندلی کی انکوائری ہوگی توپتہ چلے گاکہ کون کون سے دھاندلی میں ملوث ہیں

متعلقہ عنوان :