فریال ٹالپر کرپشن کرکے اربوں روپے کے بیگ بھررہی ہے،ذوالفقار مرزا، آصف زرداری اورفریال ٹالپور کو چتاؤنی دیتا ہوں کہ وہ میرے خلاف سازشوں اور الزام تراشیوں کاسلسلہ بندکردی اگر میں نے منہ کھولا توآصف زرداری پھانسی چڑھ جائینگے ، فیملی کے مشورے اوراجازت کے بعدڈی آئی جی حیدرآباد کو 60ساتھیوں سمیت گرفتاری پیش کرسکتاہوں،ذوالفقار مرزا کی پریس کانفرنس

منگل 5 مئی 2015 08:34

بدین (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔5 مئی۔2015ء)سابق وزیرداخلہ سندھ ڈاکٹرذوالفقار مرزانے کہا ہے کہ فریال ٹالپر کرپشن کرکے اربوں روپے کے بیگ بھررہی ہے میں آصف زرداری اورفریال ٹالپور کو چتاؤنی دیتا ہوں کہ وہ میرے خلاف سازشوں اور الزام تراشیوں کاسلسلہ بندکردی اگر میں نے منہ کھولا توآصف زرداری پھانسی چڑھ جائینگے۔پیر کی شام مورجھرہاؤس میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر ذوالفقار مرزا نے مزید کہا کہ مجھے پتا ہے کہ آصف زرداری اورفریال ٹالپر نے کتنے لوگ قتل کروائے ہیں انہوں نے مزید کہا کہ عابد جتوئی کریڈٹ کارڈ کے ذریعے آصف زرداری کوکروڑوں روپے بھیجتے ہیں اور ماڈل عیان سمیت عورتیں پیش کرتا ہے جبکہ وہ خود تین بیویوں کاشوہرہے انہوں نے کہا کہ میں ساتویں جماعت سے آصف علی زرداری کوجانتا ہوں ڈاکٹر مرزا کے مطابق نثار کھوڑوکی کوئی حثیت نہیں وہ میرے خلاف زبان استعمال کرنا بندکریں نثار کھوڑو کی راتیں عیاشیوں میں گذرتی ہیں وہ اپنے خاندان سے سچا نہیں ڈاکٹر ذوالفقار مرزا نے مزید کہا کہ صوبائی وزیرمکیش چاولہ زرداری ہاؤس کاروزانہ خرچہ دیتا ہے دوسری جانب سندھ ہائی کورٹ کی جانب سے ڈاکٹر ذوالفقار مرزاکی 6مئی 2015ء عبوری ضمانت کی منظوری پرکارکنوں نے جشن منایا۔

(جاری ہے)

سابق وزیرداخلہ سندھ ڈاکٹر ذوالفقار مرزا نے کہا ہے کہ اپنی فیملی کے مشورے اوراجازت کے بعدڈی آئی جی حیدرآباد ثناء اللہ عباسی کواپنے 60ساتھیوں سمیت گرفتاری پیش کرسکتاہوں ان خیالات کااظہار انہوں نے پیرکے روز مرزا فارم ہاؤس بدین پر الیکٹرانک اورپرنٹ میڈیا کے نمائندگان سے خطاب کے دوران کیاڈاکٹر ذوالفقار مرزا نے مزید کہا کہ گرفتاری کے بعد میں ایسے انکشافات کرونگا جسے دنیا یاد رکھے گی انہوں نے کہا کہ مرزافارم پرجوپولیس موبائیلیں اوربکتربندگاڑیاں میری گرفتاری کے لئے کھڑی کی گئی ہیں ان پرمیں 5منٹ میں قبضہ کرسکتاہوں لیکن ایسانہیں کروگا کیونکہ میں نے پولیس اورسندھ کی خدمت کی ہے ڈاکٹر ذوالفقار مرزانے مزید کہا کہ شہیدبے نظیربھٹو کو کسی نے بلیک میل کیا یہ رازبھی میرے پاس ہیں میں ایک کنوہ ہوں اس میں سے صرف 2بالٹیاں انکشاف کئے ہیں ابھی بہت کچھ باقی ہے جو وقت آنے پربتاؤں گا۔

متعلقہ عنوان :