سابق چیف جسٹس افتخارچوہدری نے جوڈیشل کمیشن کے اجلاس میں از خود پیش ہونے کے لئے مشاورت شروع کر دی

پیر 4 مئی 2015 06:41

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔4 مئی۔2015ء)سابق چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری نے 6 مئی کو جوڈیشل کمیشن کے اجلاس میں از خود پیش ہونے کے لئے اپنے وکلاء سے مشاورت شروع کر دی‘ ذرائع نے خبر رساں ادارے کو بتایا ہے کہ سابق چیف جسٹس پہلے ہی انتخابات میں دھاندلی کی تحقیقات کرنے والے کمیشن کے رو برو پیش ہونے کی خواہش کا اظہار کر چکے ہیں اب جبکہ 6 مئی کو تحریک انصاف کی جانب سے پیش کئے گئے گواہوں کی فہرست پر جرح کا آغاز ہو رہا ہے تو سابق چیف جسٹس بھی اس کارروائی میں حصہ بننے کے لئے سوچ و بیچار شروع کی ہے اور آج پیر کو اہم فیصلہ متوقع ہے۔

متعلقہ عنوان :