نائن زیرو کو مسمار کرنے کی باتیں کرنے وا لے عابد شیر علی اوقات میں ر ہیں، وسیم اختر،چہ پدی اورچہ پدی کاشوربہ“ عابد شیرعلی ،یہ نہ بھولیں کہ وہ محض نوازشریف سے رشتہ داری کی بنیاد پروزیرمملکت بنے ہیں،یم کیوایم کی صفوں میں تلاش مجرم کی بجائے حکومت گلو بٹ اوراس جیسے دہشت گردوں کی صفوں میں موجود گی کی وضاحت کرے،بیان

پیر 4 مئی 2015 06:41

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔4 مئی۔2015ء)ایم کیوایم کی سینٹرل ایگزیکٹوکونسل کے انچارج وسیم اختر نے مسلم لیگ نواز گروپ کے وفاقی وزیرمملکت برائے بجلی وپانی عابد شیرعلی کے شرانگیز بیان کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کی ہے ۔ ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ نائن زیرو ، ملک بھرکے لاکھوں کروڑوں مظلوم عوام کی امیدوں کامرکز ہے اور نائن زیرو کو مسمار کرنے کی شرانگیز باتیں کرنے والوں کو اپنی اوقات میں رہنا چاہیے۔

انہوں نے کہاکہ ”چہ پدی اورچہ پدی کاشوربہ“ عابد شیرعلی ،یہ نہ بھولیں کہ وہ محض میاں نوازشریف سے رشتہ داری کی بنیاد پروزیرمملکت بنے ہیں،انہیں لاکھوں عوام کی منتخب نمائندہ جماعت کے خلاف زہرافشانی سے گریز کرنا چاہیے۔وسیم اختر نے کہاکہ ایم کیوایم کی صفوں میں مجرموں کو تلاش کرنے کے بجائے حکومت اس بات کی وضاحت کرے کہ گلو بٹ اوراس جیسے دہشت گردکس کی صفوں میں موجود ہیں۔

(جاری ہے)

آج عابد شیرعلی ، ایم کیوایم پر بہتان تراشی کررہے ہیں لیکن جب ان کی اپنی جماعت کے رہنماء اورموجودہ وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف ،قومی اسمبلی میں مسلح افواج کے خلاف شرانگیز تقریرفرمارہے تھے اس وقت عابدشیرعلی کی غیرت کہاں سوئی ہوئی تھی؟وسیم اختر نے مسلم لیگ نواز گروپ کی قیادت کو مشورہ دیا کہ عابدشیرعلی کے اشتعال انگیز بیان کا نوٹس لیاجائے اور ملک میں نفرت اور انتشار کی سیاست پھیلانے والے عناصر کی زبان کو لگام دی جائے۔