ڈیڑھ ماہ بعد بھی کرنسی سمگلنگ کیس میں گرفتار ماڈل آیان علی کے خلاف چالان مکمل نہ ہو سکا

اتوار 3 مئی 2015 05:58

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔3 مئی۔2015ء ) کسٹمز حکام دیڑ ھ ماہ سے زائد عرصہ گز ر جا نے کے با وجو د غیر ملکی کر نسی سمگلنگ کے الزام میں گر فتار ماڈ ل آ یان علی کے خلاف چا لا ن مکمل نہ کر سکے جبکہ کسٹمز کی خصو صی عدا لت کے جج چو ہدری ممتاز حسین کے تبا دلہ کے بعد فیصل آ باد سے تبدیل ہو نے والے جج را نا آ فتاب بھی تا حا ل راولپنڈ ی نہ پہنچ سکے خصو صی عد لت میں جج نہ ہو نے کے با عث آ یان علی کو پہلے ڈیوٹی سیشن جج بہادر علی خان اور پھر ڈیوٹی جج صا بر سلطا ن کی عدا لت میں پیش کیا گیا جبکہ کسٹمز کی خصو صی عدا لت کے لئے تعینا ت ہو نے والے جج رانا آ فتاب تین ہفتوں کے جو ڈ یشل کورس پر ہو نے کے با عث آ یان کیس کی سما عت نہ کر سکیں گے اس طر ح آ یان علی کو ایک بار پھر ڈیوٹی جج کی عدا لت میں پیش کئے جا نے کا امکان ہے