استعفیٰ دے کر اسمبلی میں جاتا تو مرجاتا،دھرنے کی فلم فلاپ ہوگئی، جاوید ہاشمی ،میں نے استعفیٰ دینے سے منع کیا پارٹی میں کسی نے نہیں سنا،راحیل شریف سے ملنے کے بعد عمران نے کہا گارنٹی مل گئی آنیوالے جسٹس ہمارے حق میں فیصلہ دیں گے،نجی ٹی وی سے گفتگو

اتوار 3 مئی 2015 05:58

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔3 مئی۔2015ء)بزرگ سیاستدان مخدوم جاوید ہاشمی نے کہا ہے کہ استعفیٰ دے کر اسمبلی میں جاتا تو مرجاتا،دھرنے کی فلم فلاپ ہوگئی،میں نے استعفیٰ دینے سے منع کیا پارٹی میں کسی نے نہیں سنا،راحیل شریف سے ملنے کے بعد عمران نے کہا کہ گارنٹی مل گئی آنے والے جسٹس ہمارے حق میں فیصلہ دیں گے۔نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کے دوران جاوید ہاشمی کا کہنا تھا کہ دھرنے کے دوران میں پارٹی کو منع کرتا رہا کہ استعفے مت دو اس طرح وزیراعظم کا استعفیٰ نہیں ملے گا۔

انہوں نے کہا کہ اس وقت تاثر دیا جارہا تھا کہ پاک فوج ہمارے ساتھ ہے،اقتدار ملنے والا ہے،جنرل ریٹائر پاشا نے زندگی میں پہلی مرتبہ مجھے فون کیا اور کہا کہ آپ نے میرے بارے میں غلط بات کی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ دھرنے کی فلم فلاپ ہوگئی اس فلم کے ہیرو خود عمران خان تھے۔عمران خان نے راحیل شریف سے ملنے کے بعد کہا کہ گارنٹی مل گئی ہے۔عمران خان نے کہا کہ آنے والے جسٹس ہمارے حق میں فیصلہ دیں گے۔

انہوں نے کہا کہ شفقت محمود کے گھر جانے کا جنرل پاشا نے خود فون کرکے بتایا نظام پلٹنے کا منصوبہ جنرل پاشا اور چند کورکمانڈروں نے بنایا تھا،جنرل پاشا نے کہا کہ میں لاہور آیا اور شفقت محمود کے گھر گیا تھا،انہوں نے کہا کہ میں جسٹس وجیہہ الدین کو دیکھ کر تحریک انصاف میں شامل ہواتھا،جسٹس وجیہہ الدین کی رپورٹ بالکل صحیح ہے۔انہوں نے کہا کہ جنرل پاشا اور کچھ اہم عناصر نے نئی دنیا بنانے کا خواب دیکھا تھا لیکن فلم فلاپ ہوگئی۔انہوں نے کہا کہ مجھے بلایا گیا تو کمیشن میں چلا جاؤں گا۔جوڈیشل کمیشن بنانے کا آئیڈیا تحریک انصاف کا نہیں تھا کچھ ریٹائرڈ جرنیلوں اور آئی ایس آئی کے لوگوں نے سب کروایا

متعلقہ عنوان :