غلطی سے سرحد پار کرنیوالے پاکستانی شہری کا قتل،بھارتی ہائی کمشنر کی دفتر خارجہ طلبی،شدید احتجا ج ریکارڈ

اتوار 3 مئی 2015 05:47

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔3 مئی۔2015ء)پاکستان نے غلطی سے سرحد پار کرنے والے پاکستانی شہری کے قتل کے خلاف بھارتی ہائی کمشنر کو دفتر خارجہ طلب کرکے شدید احتجاج ریکارڈ کرایا ہے۔

(جاری ہے)

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق وزارت خارجہ میں بھارتی ہائی کمشنر کو طلب کرکے شہری امانت علی کو قتل کرنے پر احتجاج ریکارڈ کرایا گیا،بھارتی فورسز نے گزشتہ روز پاکستانی شہری امانت علی کو نارووال سرحد پر قتل کردیا تھا۔ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ غیر مسلح اور معصوم شہری کا قتل قابل مذمت ہے،بھارتی سیکورٹی فورسز کو مستقبل میں ایسے واقعات سے اجتناب کرنا ہوگا۔دفتر خارجہ کے مطابق پاکستانی شہری غلطی سے سرحدی علاقے میں چلا گیا تھا بھارت اشتعال انگیز کارروائیوں سے گریز کرے

متعلقہ عنوان :