پاک سرزمین سے ہر صورت دہشتگردوں کا خاتمہ کرینگے ، آرمی چیف،جنرل راحیل شریف کی وادی تیراہ میں شہید ہونیوالے کیپٹن قاسم کی نماز جنازہ میں شرکت،آخری دہشتگرد کے خاتمے تک آپریشن جاری رہے گا ، آرمی چیف

اتوار 3 مئی 2015 05:47

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔3 مئی۔2015ء) آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے کہا ہے کہ پاک سرزمین سے ہر صورت میں دہشتگردوں کا خاتمہ کرینگے ۔ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے ان خیالات کا اظہار وادی تیراہ میں شہید ہونے والے کیپٹن قاسم کی نماز جنازہ میں شرکت کے موقع پر کی کیپٹن قاسم کی نماز جنازہ ریس کورس گراؤنڈ راولپنڈی میں ادا کی گئی نماز جنازہ میں چیف آف نیول سٹاف ایڈمرل محمد ذکاء اللہ سمیت اعلیٰ عسکری حکام شریک ہوئے ۔

(جاری ہے)

آرمی چیف نے شہید کیپٹن قاسم کی قبر پر پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی بھی کی جنرل راحیل شریف نے کہا کہ کیپٹن قاسم خیبر ٹو کے محاذ پر لڑتے ہوئے شہید ہوئے آخری دہشتگرد کے خاتمے تک آپریشن جاری رہے گا ۔