بلوچستان اسمبلی، الطاف حسین کی تقریر پر مذمتی قرارد ا د منظور، ایم کیو ایم پر پابندی لگانے کا مطالبہ ، پی ٹی آئی اور (ن) لیگ کا الطاف حسین کیخلاف خیبر پختونخوا اور پنجاب اور سندھ اسمبلیوں میں قرار داد لانے کا فیصلہ، مسلم لیگ (ق) سینٹ میں مذمتی قرارداد لائے گی

اتوار 3 مئی 2015 05:47

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔3 مئی۔2015ء )بلوچستان اسمبلی میں متحد ہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین کے ملکی ادار وں اور خاص طورپر افواج پاکستان کے خلاف تقریرپر مذمتی قرارد اد اتفاق رائے سے منظور کر لی گئی قرار داد میں ایم کیو ایم پر پابندی لگانے کا مطالبہ کیا گیا بلوچستان اسمبلی کا اجلاس ڈپٹی اسپیکر میر عبدلقدوس بزنجو کی صدرات میں شروع ہو ا ایوان میں مذمتی قرارداد صوبائی وزیرداخلہ میر سرفراز بگٹی ایوان میں پیش کرتے ہوئے کیا یہ مذمتی قرارداد میر رحمت صالح بلوچ ،شیخ جعفرخان مندوخیل ،مجیب الرحمن محمد حسنی ،حاجی محمد خان لہڑی،انجینئر زمرک خان اچکزئی ،سردار عبدالرحمان کھیتران شاہدہ رؤف ،نصراللہ زیرے ،سید لیاقت آغا،حاجی محمد اسلام ،راحیلہ حمید درانی نے مشترکہ طورپر پیش کی مذمتی قراردادمیں مطالبہ کیا گیا کہ گزشتہ روز ایم کیو ایم اور نام نہاد سربراہ لطاف حسین نے اپنی تقریر میں ملکی ادروں اورخاص طورپر افواج پاکستان کے خلاف ہرزہ سرائی کرتے ہوئے بہت قابل نفر ت الفاظ استعمال کئے یہ الفا ظ ملک سے بغاوت کے زمرے میں آتے ہیں جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے یہ ایوان مرکزی حکومت سے مطالبہ کرتا ہے کہ ایسی فاشٹ تنظیم ایم کیوا یم کے خلاف پابندی کی کارروائی عمل میں لائی جائے ملک کے سب سے بڑ ے شہر کراچی کو یر غمال بنایا ہوا ہے ایسے عناصر کی سرکوبی انتہائی ضروری ہے اوربلوچستان اسمبلی اورصوبے کے عوام اس عمل کی شدید مذمت کرتے ہوئے ایسے نام نہاد لیڈر کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کرتا ہے صوبائی وزیر داخلہ میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ پاک فوج اور فورسز نے کراچی شہر کو امن کا گہوارہ بنانے کے جو قربانیاں دیں وہ فراموش نہیں کی جاسکتی ہم بلوچستان اسمبلی کے ذریعے الطاف حسین کو یہ پیغام دینا چاہتے ہیں کہ ان کے ایسے بیانات انکی منفی ذہنیت کی عکاسی کرتے ہیں صوبائی وزیر شیخ جعفرخان مندو خیل نے کہا کہ ان لوگو ں کے خلاف بھی بات کی جائے جنہوں نے ایم کیو ایم کو بطور ہتھیاراستعمال کیا گیا ایم کیو ایم بھی دیگر تنظیمو ں کی طر ح بے گناہ لو گو ں کی ٹارگٹ کلنگ میں ملو ث ہے ان پر بھی پابندی عائد کی جائے جمعیت علماء اسلام ف کی رکن اسمبلی شاہدہ روٴف نے کہا کہ ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین کاپاک فوج کے خلاف بیان اشتعال انگیزی پر مبنی ہے ایسے بیانات پر پاک فوج الطاف حسین کے خلاف سخت کارروائی کرے جمعیت علماء اسلام ف کے رکن اسمبلی سردار عبدالرحمان کھیتران نے کہا کہ الطاف حسین بنیادی طورپر اپنا ذہنی توازن کھو چکے ہیں الطاف حسین نے اپنے ٹارگٹ کلرز کے ذریعے معصوم لوگوں کا قتل عام کروایا ہم چیف آف آرمی سٹاف جنرل راحیل شریف کو سلام پیش کرتے ہیں جنھوں نے دہشت گردوں کے خلاف کارروائی کی ماضی میں ایم کیو ایم کے مرکز نائن زیرو تک جانے کی کسی میں ہمت نہیں تھی ایم کیو ایم کے اپنے ٹارگٹ کلرز گرفتار ہو رہے ہیں رکن صوبائی اسمبلی نصراللہ زیر ے نے کہا کہ ایم کیو ایم کے حوالے سے جنرل اسلم بیگ نے تسلیم کرلیا کہ ایم کیوایم کی بنیاد اس وقت رکھی گئی جب ایم آرڈی کے جمہوریت کے حوالے سے تحریک عروج پر تھی کراچی میں ایم کیو ایم کے دہشت گردوں نے ایک لاکھ سے زائد لوگو ں کو قتل کیا ہے جن میں 90ہزار پشتون بھی شامل ہیں ایک سابق جنرل نے ایم کیوایم کو بنایا اور دوسرے سابق جنرل نے ان کی پرورش کی ایم کیوایم پر فوری طورپر پا بندی عائد کی جائے ارکان اسمبلی نے مطالبہ کیا کہ ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین کے بیان پر مذمتی قرارداد لائی جائے ۔

(جاری ہے)

دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف،مسلم لیگ (ن) نے ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین کی فوج کے خلاف نفرت انگیز تقرکرنے پر پنجاب اور خیبر پختونخواہ اور سندھ اسمبلیوں میں قرار داد لانے کا فیصلہ کر لیا ہے جبکہ مسلم لیگ (ق) نے سینٹ میں قرارداد مذمت لانے کا فیصلہ کیا ہے ۔میڈیا رپورٹس کے مطابق پنجاب اسمبلی کے اپوزیشن لیڈر اور تحریک انصاف کے رہنما میاں محمود الرشید نے کہا ہے کہ الطاف حسین نے پاک فوج کے خلاف انتہائی غلط زبان استعمال کی ،الطاف حسین ریاستی اداروں کا مذاق اڑا کر معافی مانگ لیتے ہیں،انہوں نے کہا کہ کل(پیر) کے روز پنجاب اسمبلی کے اجلاس کے موقع پر الطاف حسین کے خلاف قرار داد جمع کرائیں گے۔

دوسری جانب وزیراعلیٰ خیبر پختونخواہ نے بھی الطاف حسین کے پاک فوج کے خلاف نازیبا الفاظ کی شدید الفاظ میں مذمت ہے،وزیراعلیٰ نے خیبر پختونخواہ اسمبلی کے آئندہ اجلاس میں قرار داد لانے کا اعلان کر دیا ہے۔ادھرمسلم لیگ (ن) نے بھی خیبر پختونخواہ میں الطاف حسین کے خلاف قرار داد لانے کا فیصلہ کیا ہے، خیبر پختونخواہ میں مسلم لیگ (ن) کے رکن صوبائی اسمبلی سردار حسین نے کہا کہ الطاف حسین کا پاک فوج کے خلاف بیان ملکی وحدت پر حملہ ہے اور بیان کے ذریعے ملک میں انتشار پھیلانے کی کوشش کی ہے،انہوں نے خیبر پختونخواہ اسمبلی کے آئندہ اجلاس میں الطاف حسین کے خلاف اپوزیشن سے ملکر قرار داد جمع کرائیں گے مسلم لیگ (ق) کے سینیٹر کامل علی آغا سینٹ میں الطاف حسین کے بیان کیخلاف مذمتی قرارداد لائینگے ق لیگ کے سربراہ شجاعت حسین نے کامل علی آغا کو قراردد لانے کا ٹاسک دیا ہے ۔

تحر یک انصاف نے ایم کیوایم کے قائد الطاف حسین کے خلاف (سوموار) کو پنجاب اسمبلی میں مذمتی قرار داد جمع کروانے کا اعلان کرد یا ۔ پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر پنجاب میاں محمود الرشید کے مطابق پاک افواج کے خلاف ایم کیو ایم کے قا ئد نے جو زبان استعمال کی ہے اسکی جتنی مذمت کی جائے وہ کم ہے۔ گزشتہ روز میڈیا سے گفتگو میں اپو زیشن لیڈر پنجا ب اسمبلی میاں محمو دالر شید نے کہاکہ تحر یک انصاف نے الطاف حسین کے خلاف پنجاب اسمبلی میں مذمتی قرار داد لانے کا فیصلہ کیا ہے جس میں مذمت کے ساتھ ساتھ وفاقی حکو مت سے مطالبہ کہ وہ ریاستی اداروں کے خلاف نفرت پھیلا نے والا کتنا ہی با اثر کیو ں نہ ہو اس کے خلا ف سخت ترین کا روائی کی جانی چاہیے تا کہ آئندہ کسی کو اس انداز سے پاکستا ن کی سلا متی کے ضامن اداروں پر گھٹیا الزا مات لگانے کی جر ات نہ ہو ۔

ہے کہ ایم کیوایم کا اصل چہرہ قوم کے سامنے بے نقاب ہو رہا ہے ۔