جوڈیشل کمیشن کے پی ٹی آئی کے تجویز کردہ 14 گواہوں کو نوٹسز جار ی ، چھ مئی کو طلب

اتوار 3 مئی 2015 05:46

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔3 مئی۔2015ء) مبینہ انتخابی دھاندلی کی تحقیقاس کیلئے قائم جوڈیشل کمیشن نے تحریک انصاف کے تجویز کردہ 14 گواہوں کو نوٹسز جاری کرتے ہوئے چھ مئی کو طلب کرلیا۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق جوڈیشل کمیشن نے نبیل گبول‘ نجم سیٹھی ‘ سابق چیف سیکرٹری پنجاب ‘ جاوید اقبال‘ ایڈیشنل سیکرٹری راؤ آفتاب ‘ الیکشن کمشنر سندھ‘ چیئرمین نادرا عثمان یوسف مبین‘ الیکشن کمشنر پنجاب پرنٹنگ پریس لاہور کراچی اور اسلام آباد کے ایم ڈیز‘ ایم ڈی پوسٹل فاؤنڈیشن اور غیر سرکاری تنظیم فافن کے سربراہ کو نوٹسز جاری کردیئے گئے اور چھ مئی دوپہر ایک بجے طلب کرلیا۔

متعلقہ عنوان :