خان صاحب سن لیں! ا ب منصوبوں میں رکاوٹ ڈالنے کیلئے دھرنے کی ساز ش کی تو 18کروڑ عوام نا کام بناد یں گے ،شہباز شریف ،عمران خان نے دانش سکولز کو سکینڈ ل قرار دے کر محنت کشوں او رغریبو ں کی توہین کی ہے ،انہیں ایسابیان دیتے ہوئے شرم آنی چاہیے، صنعتی کارکنوں کو الاٹ شدہ فلیٹ یا مکان فروخت کرنیکی اجازت ،6 ماہ میں بھٹوں پرچائلڈ لیبر ختم کرینگے،آئندہ قرعہ اندازی میں کامیاب ہونیوالے صنعتی کارکن الاٹ شدہ فلیٹ یا مکان فروخت کر کے جہاں چاہیں گے ، مکان بنا سکیں گے ، خان صاحب! دانش سکولز بے سہارا، بیواؤں کے بچوں اور یتیموں کیلئے ہیں اور یہ سکولز ایسے بچوں کیلئے والدین کے سائے کی حیثیت رکھتے ہیں، مانگا رائیونڈ روڈ پر ورکرزویلفیئر کمپلیکس کے سنگ بنیاد کی تقریب سے خطاب
ہفتہ 2 مئی 2015 08:33
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔2 مئی۔2015ء) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے کہاہے کہ صوبے میں آئندہ لیبر کالونیوں میں قرعہ اندازی کے ذریعے کامیاب ہونیوالے صنعتی کارکنوں کو رہائشیں مالکانہ حقوق کی بنیاد پر الاٹ کی جائیں گی اور قرعہ اندازی میں کامیاب ہونے والے صنعتی کارکنوں کو الاٹ شدہ فلیٹ یا مکان فروخت کرنے کی بھی اجازت ہوگی-پنجاب حکومت نے قرعہ اندازی میں کامیاب ہونیوالے صنعتی کارکنو ں کو الاٹ شدہ فلیٹ یا مکان کی فروخت کاحق دے کر انہیں شاندار سہولت فراہم کی ہے اور اس سہولت سے فائدہ اٹھا کر ایسے صنعتی کارکن جن کا فلیٹ یا مکان کام کرنے کی جگہ سے دور ہوگا وہ اسے فروحت کر کے جہاں چاہیں گے اپنا مکان بنا سکیں گے -وزیراعلیٰ نے6 ماہ کے اندر بھٹوں پر بچوں کی مزدوری ختم کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ صوبائی وزیر محنت اورسیکرٹری محنت اس ضمن میں جامع منصوبہ بنا کر فوری طو رپر اس پر عملدرآمد کریں اور بھٹوں پرچائلڈ لیبر کا 100فیصد خاتمہ یقینی بنائیں -وہ گزشتہ روز محنت کشوں کے عالمی دن کے موقع پر مانگا رائیونڈ روڈ پر ورکرزویلفیئر کمپلیکس متصل سندر انڈسٹریل اسٹیٹ کا سنگ بنیاد رکھنے کے بعد تقریب سے خطاب کر رہے تھے- وزیراعلیٰ نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ورکرز ویلفیئر کمپلیکس میں 3ہزار کی بجائے 7ہزار فلیٹس بنائے جائیں گے اور اسے اڑھائی سال میں مکمل کر کے محنت کشوں کے حوالے کریں گے،اربوں روپے کا یہ منصوبہ محنت کشوں او رمزدوروں کے لئے اپنی چھت کا خواب پورا کرے گا،اسی طرح ملتان میں 992فلیٹس منصوبے کا آغاز کر دیا گیاہے جبکہ مظفر گڑھ میں 300فلیٹس تعمیر کر کے صنعتی کارکنوں کے حوالے کر دئیے گئے ہیں -پنجاب میں جہاں سرکاری اراضی دستیاب ہوگی وہاں محنت کشوں کے لئے لیبر کالونیاں بنائی جائیں گی او راس ضمن میں پنجاب حکومت تمام فنڈز فراہم کرے گی- وزیراعلیٰ نے محنت کشوں کے عالمی دن کے موقع پر پاکستان کے تمام مزدورو ں ، محنت کشوں ، ہاریوں اورکسانوں کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ اپنا خون پسینہ بہا کر معاشی ترقی کا پہیہ تیز کرنے والے جب تک خوشحال نہیں ہوں گے تو پاکستان خوشحال نہیں ہوگا - شکاگو میں مزدوروں نے اپنے حقوق کے تحفظ کے لئے عظیم قربانیاں دیں تاہم دین اسلام نے محنت کش ، مزدور اور کسان کو جو عزت و احترام دیاہے اس کی نظیر نہیں ملتی -اسلام نے محنت کش کوالله تعالیٰ کا دوست قرار دیاہے -پنجاب حکومت نے صوبے میں محنت کشوں اورمزدورں کے لئے ہسپتال، سکولز ، میڈیکل کالج اور دیگر سہولتیں فراہم کی ہیں-مزدوروں کی فلاح وبہبود کے لئے اقدامات کر کے انہیں ان کا حق لوٹا رہے ہیں -محنت کشوں کی فلاح و بہبود کے لئے دور رس اقدامات کا کریڈٹ وزیراعظم محمد نوازشریف کو جاتاہے جنہوں نے 1985میں وزیراعلیٰ پنجاب کی حیثیت سے مزدوروں کے لئے وہ شمع جلائی جسے آج ہم آگے لے کر بڑھ رہے ہیں -جہاں کسان ، مزدور اورمحنت کش کو اس کا حق نہ ملے اسے اقبال او رقائد کا پاکستان نہیں کہہ سکتے -گنے کی قیمتوں کا ذکر کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ روایتی طورپر سندھ حکومت گنے کی قیمت پنجاب کے مقابلے میں 2روپے زیادہ رکھتی ہے - پنجاب نے اس مرتبہ گنے کی قیمت 180روپے فی من مقرر کی تو سندھ حکومت نے 182 روپے فی من مقرر کی لیکن یکایک سندھ حکومت نے گنے کی قیمت 155روپے کر دی جس پر پنجاب کے مل مالکان نے بہت واویلا کیا لیکن میں نے کاشتکاروں کے تحفظ کے لئے گنے کی قیمت کم نہیں ہونے دی او رواضح کردیا کہ کاشتکاروں کے حقوق کے تحفظ کے لئے ایک دھیلا بھی کم نہیں کروں گااور اگر ایسا ہوا تو استعفیٰ دے دوں گا - انہوں نے کہاکہ کاشتکارکو اس بار چاول، کپاس او رآلو کی صحیح قیمت نہیں مل سکی لیکن حکومت نے کاشتکاروں کے مسائل کے حل کے لئے کئی اقدامات کئے ہیں -انہوں نے بتایا کہ گنے کی قیمت کا معاملہ سپریم کورٹ میں ہے اور مجھے یقین ہے سپریم کورٹ اس ضمن میں انصاف پر مبنی فیصلہ کرے گی -وزیراعلیٰ نے دانش سکولز کو سکینڈ ل قرار دے کر نیب سے تحقیقات کروانے کے حوالے سے عمران خان کے بیان کو شرمناک اورگمراہ کن قرار دیتے ہوئے کہاکہ خان صاحب! دانش سکولز مزدوروں ، محنت کشوں، غریبوں ، بے سہارا، بیواؤں کے بچوں و بچیوں اور یتیموں کے لئے بنائے گئے ہیں ، یہ ان لوگوں کے بچوں وبچیوں کے لئے بنائے گئے ہیں جو بنیادی سہولتوں سے بھی محروم ہیں - دانش سکولز ان بچوں وبچیوں کو نہ صرف مفت اعلیٰ تعلیم مفت فراہم کر رہے ہیں بلکہ انہیں قیام و طعام کی سہولتیں بھی حاصل ہیں بلکہ دانش سکولز ایسے بچوں کے لئے باپ اور ماں کے سائے کی حیثیت رکھتے ہیں ،اسی لئے میں نے جنوبی پنجاب کے پسماندہ اضلاع میں دانش سکولز کا جال بچھا دیاہے - وزیراعلیٰ نے کہاکہ خان صاحب! ان دانش سکولوں میں غریب ترین طبقات کے بچے اور بچیاں پڑھتے ہیں، اسی لئے آپ کو یہ سکینڈل نظر آ رہاہے-اشرافیہ کے بچے ایچی سن ، لمز اور گرائمر سکولوں میں تعلیم حاصل کرتے ہیں اور آپ کا دھیان اس طرف کیوں نہیں جاتا؟ آپ کو تو غریب کے پسینے سے بھی بو آتی ہے، اسی لئے آپ ان کے سا تھ نہیں کھڑے ہوتے-دانش سکولز میں نہ صرف مفت تعلیم فراہم کی جاتی ہے بلکہ ٹیکنالوجی اور سمارٹ بورڈ ز کی مدد سے بے سہارا بچوں اور بچیوں کو جدید علوم سے آراستہ کیا جا رہا ہے - وزیراعلیٰ نے اس موقع پر چشتیاں کے دانش سکول کی ایک بچی کے امریکہ میں بین الاقوامی مقابلے میں پانچویں پوزیشن حاصل کرنے کا ذکرکرتے ہوئے بتایا کہ اس بچی کا والدہے نہ والدہ لیکن اس نے اپنی قابلیت کی بنا پر دانش سکولز اور اپنے ملک کا نام روشن کیا - اس بچی کی قابلیت کے سامنے اشرافیہ کے سکولوں کے بچے بھی شرما جائیں- انہوں نے کہاکہ عمران خان صاحب! مجھے افسوس ہے کہ آپ نے دانش سکولزکے حوالے سے غلط بیانی سے کام لیاہے اور اس کو سکینڈ ل قرار دے کر غریب او رمحنت کش کی توہین کی ہے، اس سے یہ واضح ہوگیاہے کہ آپ کا عام پاکستانی سے کوئی تعلق نہیں ہے ،آپ کا تعلق ہے تو امیروں سے او راشرافیہ سے، آپ مزدور ، محنت کش ، ہاری او رکسان سے نفرت کرتے ہیں ،خان صاحب !اگر آپ نے نیب میں کیس دینا ہے تو جہانگرترین او رچودھریوں کا کیس دیں جنہوں نے اربوں، کھربوں کے قرضے معاف کرائے ہیں - ان سب کے کیس نیب میں بھجوائیں ہم آپ کے ساتھ ہیں ، لیکن آپ تو دانش سکولز کو سکینڈ ل قرار دے کر غریب ماری کر رہے ہیں ،یہ وہ تضاد ہے جو آپ کی شخصیت کا خاصا بن چکاہے - وزیراعلیٰ نے محنت کشوں او رمزدووں کو مخاطب کرتے ہوئے کہاکہ یہ 95فیصد پاکستانی ہی اصل پاکستان ہے لیکن خان صاحب! آپ 5فیصداشرافیہ کا ساتھ دے رہے ہیں اور 95فیصد محنت کشوں کو نظر انداز کر رہے ہیں-عمران صاحب!آئیے میرے ساتھ نیب چلیں جنہوں نے غریب قوم کے اربوں،کھربوں روپے ہڑپ کئے ہیں ان کے کیس نیب لے کر جاتے ہیں ،اگر یہ قرضے واپس آجائیں تو ملک وقوم کی تقدیر بدل جائے گی او رکشکول ٹوٹ جائے گا او رپاکستان کو شرمساری کا سامنا نہیں کرنا پڑے گا-انہوں نے کہاکہ یہ ہے اصل پاکستان جس کی آپ کو بات کرنی چاہیے او ردانش سکولز کو سکینڈ ل کہتے ہوئے شرم آنی چاہیے-انہوں نے چین کے صدر کا دورہ پاکستان کا ذکر کرتے ہوئے کہاکہ 21اپریل پاکستان کی تاریخ میں ایک اہم دن تھاجب چین کے صدر نے پاکستان کو46ارب ڈالر کا عظیم اقتصادی پیکیج دیا جس میں صرف 20ارب ڈالر کی سرمایہ کاری صرف بجلی کے منصوبوں میں ہوگی کیونکہ ملک کی ترقی وخوشحالی کا تعلق توانائی سے جڑا ہوا ہے توانائی ہو گی تو ملک آگے بڑھے گا-چین کے صدر نے گزشتہ برس ستمبرمیں پاکستان کا دورہ کرنا تھا لیکن دھرنوں کی وجہ سے وہ اسلام آباد میں نہ آسکے اور ملک و قوم کو بے پناہ نقصان اٹھانا پڑا ، قیمتی 8ماہ ضائع ہوئے- اگر خان صاحب اپنی ضد چھوڑ دیتے تو ملک وقوم کی ترقی کے یہ منصوبے پہلے شروع ہو چکے ہوتے- انہوں نے کہاکہ لوگ خان صاحب کے پاس دھرنے ختم کرانے کے لئے جاتے رہے لیکن انہوں نے اپنی دھرنا سیاست نہ چھوڑی کیونکہ انہیں ملک و قوم کے مفاد سے کوئی سروکار نہیں - انہوں نے کہاکہ خان صاحب جوڈیشل کمیشن کے پیچھے بھاگ رہے ہیں لیکن انہیں خیبر پختونحواہ کی کوئی فکر نہیں جہاں طوفانی بارشوں سے قیمتی جانیں لقمہ اجل بن گئی ہیں - انہوں نے کہاکہ میں سیلاب زدگان کی مدد کے لئے قریہ قریہ او رگاؤں گاؤں جاتا ہوں تو خان صاحب اسے ڈرامہ قرار دیتے ہیں- غریبوں کی مدد کرنا اگر ڈرامہ ہے تو میں ایسا کرتا رہوں گااو رپاکستان کے عوام کے سا تھ کھڑا رہوں گا -انہوں نے کہاکہ چین کے ساتھ طے پانے والے معاہدو ں کی تکمیل کے لئے دن رات ایک کردیں گے او ریہ منصوبے پنجاب ،سندھ، بلوچستان، خیبر پختونخواہ ،گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر میں لگ رہے ہیں-خان صاحب سن لیں! اگر ا ب کسی نے مفاد عامہ کے منصوبوں میں رکاوٹ ڈالنے کیلئے دھرنے کی ساز ش کی تو اسے ملک کے 18کروڑ عوام نا کام بناد یں گے -ملک کی زراعت، صنعت، روز گا رکے مواقع پیدا کرنے اورغریب کے مسئلے پر قابو پانے کے ان منصوبوں میں اب کسی قسم کی رکاوٹ برداشت نہیں کی جائے گی-خان صاحب یاد رکھیں! اگران منصوبوں میں رکاوٹ ڈال کر اپنے آپ سے دشمنی کی تو کوئی پرسان حال نہ ہوگا -میں وزیراعظم پاکستان محمد نوازشریف او راپنی جانب سے یقین دلاتا ہو ں کہ بجلی کے منصوبوں کو مکمل کرنے کے لئے جان لڑا دیں گے اور وطن عزیز کو خوشحال اور عظیم بنائیں گے -وزیراعلیٰ نے کہاکہ جہاں جہاں سرکاری اراضی ہے محنت کشوں کے لئے ہسپتال ،سکولز،کالونیاں او رکالج بنائے جائیں گے -وزیراعلیٰ نے گھی کی قیمتوں ذکر کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ عالمی منڈی میں پام آئل کی قیمتیں کم ہوئیں لیکن یہاں قیمتوں میں کمی نہیں کی جا رہی تھی - جب میں نے ڈنڈ ااٹھا تو پھر قیمتوں میں کمی ہوئی جس کا فائدہ پورے پاکستان کے عوام کو ہورہاہے - انہوں نے کہا ہے کہ بھٹوں سے چائلڈ لیبر کا خاتمہ بڑا چیلنج ہے ،مجھے یقین ہے کہ صوبائی وزیر محنت اور ان کی ٹیم اس چیلنج سے بطریق احسن عہدہ برآہوگی - انہوں نے کہاکہ خلیجی ممالک میں ہنر مند افرادی قوت کی بہت زیادہ مانگ ہے- پنجاب حکومت نے اس ضمن میں ایک سٹیرنگ کمیٹی تشکیل دی ہے او راگر آئندہ دو برس میں دو لاکھ ہنر مند افرادی قوت کو خلیجی ممالک میں ر وز گا کے مواقع میسر آئے تو یہ بہت بڑا انقلاب ہوگا - صوبائی وزیرمحنت راجہ اشفاق سرور نے خطبہ استقبالیہ پیش کرتے ہوئے کہا کہ آج محنت کشوں سے یکجہتی کا دن ہے ،پنجاب حکومت محنت کشوں کی عظمت کو سلام پیش کرتی ہے -شہبازشریف محنت کش اور مزدور دوست وزیراعلیٰ ہیں او ریہی وجہ ہے کہ وہ آج یوم مئی کے موقع پر محنت کشوں اور مزدوروں کے درمیان موجود ہیں-انہوں نے کہاکہ پنجاب پہلا صوبہ ہے جس نے 18ویں آئینی ترمیم کے بعد پہلی لیبر پالیسی مرتب کی ہے جس کی کابینہ منظوری دے چکی ہے-پنجاب لیبر پالیسی مزدور دوست اور قومی معیشت کو مضبوط کرنے کی پالیسی ہے اور اس پالیسی پر پوری طرح عملدرآمد کیا جائے گا- قبل ازیں وزیراعلیٰ محمد شہبازشریف نے ورکرز ویلفیئر کمپلیکس کے سنگ بنیاد کی تختی کی نقاب کشائی کی- سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب میں صوبائی پارلیمانی سیکرٹری برائے محنت میاں نوید ، اراکین قومی وصوبائی اسمبلی ، مزدور رہنماؤں اورخواتین و مرد محنت کشوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی -
مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے :
متعلقہ عنوان :
ہفتہ 2 مئی 2015 کی مزید خبریں
-
کرکٹ میں نئی بغاوت کی تیاری، آئی سی سی حرکت میں آگئی ، ہندوستانی ارب پتی تاجر اورایسل گروپ کے سربراہ سبھاش چندرا کی زیر نگرانی کرکٹ میں بغاوت اور آئی سی سی کے مساوی ایک نیا کرکٹ ڈھانچہ تعارف کرنے ... مزید
-
کھلنا ٹیسٹ: چوتھا دن، بنگلہ دیش کی 273 رنز کی ناقابل شکست ریکارڈ پارٹنر شپ، گرین شرٹس کے ہاتھوں سے میچ نکل کر ڈرا کی جانب گامزن ،گرین شرٹس 688رنز بنا کر آؤٹ ، سرفرا ز احمد 82، اسد شفیق 83،یاسر شاہ نے 13 ، ... مزید
-
چھ سال بعد ملک میں انٹرنیشنل کرکٹ بحال،زمبابوے کرکٹ ٹیم کے دورہ پاکستان کی تیاریوں کو حتمی شکل دینے کا عمل جاری
-
گھٹنوں کی تکلیف ،صدر ممنون حسین اور وزیر مملکت امین الحسنات نے نماز جمعہ کرسیوں پر ادا کی
-
بارشوں سے جاں بحق افراد کے لواحقین میں اب تک 87 لاکھ روپے کی مالی امداد تقسیم کی جا چکی ہے، پرویز خٹک ،متاثرین کی خبر گیری اور امددی رقوم کی تقسیم کیلئے پشاور کا دورہ کرنے پرو زیراعظم کا شکریہ
-
پنجا ب سے دہشت گردی کے عفر یت کو جڑ سے اکھاڑ کے دم لیں گے،کر نل (ر) شجا ع خا نزادہ، نیشنل ایکشن پلان کے تحت کر یک ڈاؤ ن میں کا لعدم تنظیموں کے 40ٹاپ اور مڈل لیڈر جبکہ 810 افراد کو گر فتار کیا گیا ،صوبائی ... مزید
-
وزیراعظم نے مختلف محکموں کے افسران کی 22ویں گریڈ میں ترقیوں کی منظوری دیدی
-
پاکستان کا خدا ہی حافظ ‘ بدقسمتی سے میری بات درست ثابت ہورہی ہے، پرویز مشرف، ملک میں حکومت نام کی کوئی چیز نہیں ،تیسری قوت کی ضرورت ہے، حیدر آبادمیں کارکنوں سے ویڈیو لنک پر خطاب
-
سپیکر بلوچستان اسمبلی جان محمد جمالی عہدے سے مستعفی
-
لاہور، پنجاب میں دہشتگردوں کے800 ’سہولت کار‘گرفتار،گرفتار افراد میں سے اکثریت کا تعلق لشکر جھنگوی اور سپاہ محمد سے ہے،تیرہ سو افراد کی نشاندہی ، گرفتاری کے لیے مختلف ٹیمیں تشکیل حراست میں لیے گئے ... مزید
-
گلگت بلتستان ،دیامر میں خواتین کے ووٹ ڈالنے پر پابندی ،وادی داریل میں مقامی جرگے نے قانون ساز اسمبلی کے آٹھ جون کے انتخابات میں خواتین کی ووٹ ڈالنے پر پابندی لگادی
-
بلوچستان کو خسارے کا صوبہ سمجھا جاتا ہے حقیقت برعکس ہے، عبدالمالک بلوچ ،بلوچستان کا قومی خزانے میں بڑا حصہ ہے صرف گڈانی شپ بریکنگ سے سالانہ 14ارب خزانے میں جاتے ہیں، یہاں کی گیس سے صنعتی ترقی ہوئی ... مزید
-
زرعی قرضوں کا اجرا، بلوچستان، آزاد کشمیر، فاٹا اور گلگت بلتستان سے امتیازی سلوک برتنے کا انکشاف، وفاقی اکائیوں میں پنجاب، سندھ اورخیبر پختونخوا بڑے مستفید ہونے والوں کے طور پر سامنے آئے ہیں، 5سال ... مزید
-
تحریک انصاف کا این اے 108سے مشکوک ڈگری کے حامل کو ٹکٹ دینے کا فیصلہ، طارق تارڑ پی پی کے ٹکٹ پر 2008ء میں رکن قومی منتخب ہوئے، ڈگری کو عدالت میں چیلنج کیا گیا، فیصلہ ابھی تک نہیں آیا ،طارق تارڑ کو ٹکٹ دلوانے ... مزید
-
آئندہ 24گھنٹوں میں ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک و گرم رہے گا،آج شام مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہنے کے علاوہ چند مقامات پر تیز ہو اں و گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان
-
شادی سے انکار کیوں کیا ؟ نوجوان نے طیش میں آکر محبوبہ کو گولی مار نے کے بعد خود کوبھی گولی ماردی
-
پی ٹی آئی اور پی اے ٹی کے دھرنوں میں وفاقی پولیس کے تھانوں میں منگوائے گئے ”تابوت“ تا حال موجود ، آبپارہ تھانہ کی حوالات کے پاس رکھے گئے سینکڑوں تابوت پابند سلاسل ،ملزمان کیلئے خوف کی علامت بن گئے
-
سعودی سرحد پر حوثی باغیوں کا پہلا حملہ، تین سعودی فوجی ہلاک،یمن میں ایندھن کی شدید قلت، امدادی سرگرمیاں متاثر
-
سعود الفیصل کی سبکدوشی مشکل فیصلہ تھا،شاہ سلمان ، بار بار اصرار کے بعد انھیں ان کی ذمے داریوں سے سبکدوش کیا ہے، 'شہزادہ سعود ان کے قریب رہیں گے، سابق وزیرخارجہ کو بھیجی گئی کیبل کے حوالے سے انکشاف ... مزید
-
افغان حکومت اور طالبان کے وفود قطر میں ملاقات کریں گے،بات چیت کا سلسلہ کئی روز تک جاری رہے گا جس میں افغان حکومت کے علاوہ پاکستان کے نمائندے بھی شریک ہوں گے،طالبان عہدیدار
-
امریکا، بالٹی مور، امدادی کام میں مسلم رضاکار شریک،ڈاوٴن ٹاون مسجد کے امام حسن کی اپیل پر ڈاکٹر محسن انصاری کی قیادت میں ’اکنا ریلیف‘ کے رضاکار، دو ٹرکوں کے ہمراہ، بالٹی مور پہنچے، بالٹی مور میں ... مزید
-
امریکا، جبوتی امریکی طیاروں اور ڈرونز کی پرواز کے لیے خطرناک قرار
-
ناسا کا خلائی جہاز”میسنجر“ 11 سال بعد عطارد کی سطح سے ٹکراکرتباہ، خلائی جہاز سال 2011 سے عطارد کے مدار میں چکر کاٹ رہا تھا
-
یمن میں شہری خدمات تباہی کے دہانے پرہیں،بان کی مون،گذشتہ ایک ماہ کے دوران بارہ سو سے زیادہ افراد ہلاک ہو چکے ہیں، سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ
-
برطانیہ ،عام انتخابات کی تیاریاں جاری ، کیمرون نے آخری ٹی وی مباحثہ جیت لیا
-
امریکہ، لبرل سینیٹر برنی سینڈرز کا صدارتی انتخاب لڑنے کا اعلان،سابق خاتونِ اول کے بعد دوسرے ڈیموکریٹ رہنما جنہوں نے 2016ء کے صدارتی انتخاب میں حصہ لینے کا اعلان کیا
-
نیپال زلزلے میں ایک ہزار یورپی باشندے تاحال لا پتہ ہیں، یورپی یونین،ہلاک ہونیوالے سیاحوں میں سے بھی زیادہ تر کا تعلق یورپی ممالک سے ہے، سفیر یورپی یونین
-
فوج سے متعلق الطاف حسین کا بیان بیہودہ ا ورغیر ضروری ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر،فوجی قیادت سے متعلق اس طرح کے بیانات برداشت نہیں کیے جائیں گے،قانونی چارہ جوئی کی جائے گی،میجر جنرل عاصم سلیم باجوہ ، ... مزید
-
وزیرستان میں جارحیت اور دہشت گردی ختم کر دی ،نواز شریف، پاک فوج کی لازوال قربانیوں سے علاقے میں امن قائم ہوا ،اب کسی دہشت گرد کو شمالی وزیرستان کا امن تباہ کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی ، ہمارے خوابوں ... مزید
-
الطاف حسین کی تقریر نشر کرنے پر پیمرا نے 14 ٹی وی چینلز کو شوکاز نوٹس جاری، ہدایات پر عمل درآمد نہ ہوا تو سخت کارروائی کی جائے گی ،نوٹس ،ٹی وی چینلز کو پیمرا کے ذریعے الطاف کی مسلسل تقریر براہ راست ... مزید
-
الطاف حسین نے مہاجروں کے سر شرم سے جھکا دئیے، جو زبان استعمال کی وہ کسی پاکستانی کی نہیں ہوسکتی، خواجہ آصف ، الطاف حسین قومی سے معافی مانگیں، شہباز شریف ،برطانوی شہری کی تقریر پر وزیراعظم کی خاموشی ... مزید
-
امت مسلمہ کی سب بڑ ی ناکامی اسلامی تعلیمات سے دوری ہے،،امام کعبہ، امت مسلمہ اختلافات بھلا کر متحد ہو جائے،ہم سب مسلمان ہیں،اللہ ،نبی اور کتاب ایک ہے،اختلافات پر افسوس ہے،،ہم سب اللہ کی رسی کو مضبوطی ... مزید
-
”بھارت پاکستانی دفتر خارجہ کے بیان پر سیخ پا“، کشمیر اٹوٹ انگ ہے،آزاد کشمیر بھی پاکستان سے واپس لیں گے،بھارتی وزیر اعظم ہاؤس کے ترجمان کی ہرزہ سرائی
-
کراچی ٹارگٹ کلنگ ، ڈی ایس پی محافظ اور ڈرائیور سمیت جاں بحق ،جاں بحق ہونے والوں میں ہیڈکانسٹیبل نذیر اور کانسٹیبل فاروق شامل ،ملزمان فائرنگ کے بعد گاڑی سے اسلحہ لیکر فرار ،مقدمہ درج ملزموں کی تلاش ... مزید
-
زہرہ شاہد قتل میں ملوث مبینہ ملزم کا منصوبہ بندی کا اعتراف، راشد عرف ماسٹر ویڈیو بیان سامنے آگیا
-
خیبرپختونخوا حکومت نے اسامہ کمپاؤنڈ کے مستقبل کا فیصلہ کرلیا،چلڈرن پارک،پلے گراؤنڈ یا کالج بنایا جائیگا، علاقے کے عوام کریں گے
-
کھاتے داروں کے تحفظ کی ذمہ داری پر کوئی سمجھوتا نہیں کیا جاسکتا،اسٹیٹ بینک ،کے اے ایس بی بینک میں 1.5لاکھ کھاتے داروں کے 57ارب روپے داوٴ پر لگے ہیں، اسے کسی کمزور سرمایہ کار کے حوالے نہیں کریں گے ،چینی ... مزید
-
اسلام آباد میں نظام صلوةکا کیلنڈر تیار ، نمازوں کے لحاظ سے پورا سال دو حصوں میں تقسیم، پہلا حصہ 15 اپریل سے 14 اکتوبر تک ہو گا
-
وزارتِ داخلہ کا صولت مرزا کی پھانسی موخررکھنے کا فیصلہ،وزارت داخلہ سمری وزیر اعظم کو بھیجے گی
-
مسلم لیگ ن کا مشرف کا نعرہ ” پاکستان پہلے “، کو اپنا لوگو بنانے کا فیصلہ
-
شکرگڑھ ،بھارتی فوج نے پاکستانی شہری کو اغواء کرکے شہید کردیا
-
عمران خان ،وزیراعظم اور فوج کو لڑانے میں کامیاب نہیں ہوں گے،پرویز رشید ، وزیراعظم عو ا می کردار اور قومی مفادات سے بخوبی آگاہ ، عمران ناآشنا ہیں، پی ٹی آئی سربراہ اپنی کرتوتوں سے باز نہ آئے تو مجبوراً ... مزید
-
ڈی ایس پی سمیت تین اہلکاروں کی شہادت کا واقعہ افسوسناک ہے، آئی جی سندھ پولیس ، سرچ آپریشن میں کچھ شواہد ملے ہیں جن پر کام کر رہے ہیں ،جلد ملزمان گرفتار ہو نگے، صو لت مرزا کے حوا لے سے جے آئی ٹی رپورٹ ... مزید
-
خان صاحب سن لیں! ا ب منصوبوں میں رکاوٹ ڈالنے کیلئے دھرنے کی ساز ش کی تو 18کروڑ عوام نا کام بناد یں گے ،شہباز شریف ،عمران خان نے دانش سکولز کو سکینڈ ل قرار دے کر محنت کشوں او رغریبو ں کی توہین کی ہے ،انہیں ... مزید
-
امام کعبہ شیخ خالد الغامدی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس سعودی عرب روانہ ،قائم مقام سپیکر مرتضیٰ جاوید عباسی نے رخصت کیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.