ڈی ایس پی سمیت تین اہلکاروں کی شہادت کا واقعہ افسوسناک ہے، آئی جی سندھ پولیس ، سرچ آپریشن میں کچھ شواہد ملے ہیں جن پر کام کر رہے ہیں ،جلد ملزمان گرفتار ہو نگے، صو لت مرزا کے حوا لے سے جے آئی ٹی رپورٹ سیکریٹری داخلہ کو بھجوا دی گئی ہے،میڈیا سے گفتگو

ہفتہ 2 مئی 2015 08:33

سکھر (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔2 مئی۔2015ء)سندھ کے آئی جی غلام حیدر جما لی نے کہا ہے کہ ڈی ایس پی سمیت تین اہلکاروں کی شہادت کا واقعہ افسوسناک ہے تاہم سرچ آپریشن کے دوران کچھ شواہد ملے ہیں جن پر کام کر رہے ہیں جلد ملزمان گرفتار ہو نگے ان خیا لا ت کا اظہار انہوں نے سکھر کے سرکٹ ہا ؤس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہو ئے آئی جی سندھ کا مزید کہنا تھا کہ گزشتہ روز کراچی میں میڈیا سے کے سامنے پیش کیے گئے ملزمان سے تفصیلی تحقیقات کے لیے جے آئی ٹی تشکیل دی جا ئے گی جس کے لیے درخواست وزارت داخلہ کو بھجوائی تھی جو منظور کر لی گئی ہے ان کا کہنا تھا کہ صو لت مرزا کے حوا لے سے جے آئی ٹی کی رپورٹ سیکریٹری داخلہ کو بھجوا دی گئی ہے ان کا کہنا تھا کہ کر اچی کے گزشتہ روز کے واقعہ کے حوا لے سے بہت کچھ میڈیا پر آچکا ہے ان کا کہنا تھا کہ کر اچی میں ٹا رگٹڈ آپریشن سو لہ سترہ دن سے جا ری ہے تاہم اس سے قبل وہاں پر امن و امان کی صو رتحا ل خراب تھی آپریشن میں کا میاب کا روائیاں ہوئی ہیں جس کے بعد اب کراچی میں کرائیم کے اکا دکا واقعات ہو رہے ہیں دہشت گر دی کے خلاف کراچی میں جو بھرپور کا روائیاں کی گئی ہیں اس کے اچھے نتا ئج ملے ہیں ان کا کہنا تھا کہ اندرون سندھ سات آٹھ ماہ قبل اغوا برائے تا وان ہو رہے تھے جس پر تو جہ کے بعد بھر پور ایکشن لیا اور میر پو رخاص، حیدرآباد ، خیرپور اور نواب شاہ میں کا میاب کا روائیاں کی گئی ہیں جس سے اغوا برائے تا وان کے واقعات کم ہو گئے ہیں ان کا کہنا تھا کہ جہاں جرائم پیشہ افراد ہو نگے وہاں ایکشن ہو گااور ڈا کو ؤں کے خلاف آپریشن چل رہا ہے اس میں بھی کا میا بیاں ہو ئی ہیں

متعلقہ عنوان :