عمران خان ،وزیراعظم اور فوج کو لڑانے میں کامیاب نہیں ہوں گے،پرویز رشید ، وزیراعظم عو ا می کردار اور قومی مفادات سے بخوبی آگاہ ، عمران ناآشنا ہیں، پی ٹی آئی سربراہ اپنی کرتوتوں سے باز نہ آئے تو مجبوراً انہیں آئینہ دکھانا پڑے گا، عمران خان کے بیان پر ردعمل

ہفتہ 2 مئی 2015 08:31

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔2 مئی۔2015ء) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات پرویز رشید نے کہاہے کہ عمران خان، وزیراعظم اور فوج کو لڑانے میں کامیاب نہیں ہوں گے وزیراعظم اپنے عو ا می کردار اور قومی مفادات کو بخوبی سمھجتے ہیں جبکہ عمرانخان قومی مفادات سے ناآشنا ہیں عمران خان کل تک دہشت گردوں کے تر جمان رہے اب فوج کا ترجمان نہ بنیں عمران خان اپنے کرتوتوں سے باز نہ آئے تو مجبوراً انہیں آئینہ دکھانا پڑے گا۔

(جاری ہے)

عمران خان کے بیان پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے پرویز رشید نے کہا کہ عمران خان جیسے سازشی لوگ ویزراعظم اور فوج کو لڑانے میں کامیاب نہیں ہوں گے عمرا ن خان کو یاد رکھنا چاہیے جرنیلوں سے متعلق ان کی گفتگو سوشل میڈیا پر موجود ہے یہ ہماری حب الوطنی ہے کہ ان کی ویڈیو نشر کرنے سے گریز کیا اگر عمران خان اپنے کرتوتوں سے باز نہ آئے تو مجبوراً انہیں آئینہ دکھانا پڑے گا انہوں نے کہا کہ الله پاکستان اورپاکستان کے معتبر ادارو ں کو عمران خان جیسے ترجمانوں سے محفوظ رکھے کل تک دہشت گردوں کے ترجمان آج فوج کا ترجمان بننے کی کوشش نہ کریں انہوں نے کہا کہ عمران خان قومی مفادات سے نا آشنا ہیں وزیراعظم قومی مفادات اور اپنے کردار کو بخوبی سمجھتے ہیں وزیراعظم اپنے فرائض سے بخوبی آگاہ ہیں۔