وزارتِ داخلہ کا صولت مرزا کی پھانسی موخررکھنے کا فیصلہ،وزارت داخلہ سمری وزیر اعظم کو بھیجے گی

ہفتہ 2 مئی 2015 08:29

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔2 مئی۔2015ء) وزارتِ داخلہ نے پھانسی کے سزا یافتہ مجرم صولت مرزا کی پھانسی موخر کرنے کا فیصلہ کردیا ہے۔تفصیلات کے مطابق مچھ جیل حکام نے صولت مرزا کی پھانسی کی سزا پرعملدرآمد کے لئے وزارتِ داخلہ سے بلیک وارنٹ جاری کرنے کے لئے درخواست کی تھی۔وزارتِ داخلہ نے فیصلہ کیا ہے کہ صولت مرزا کی پھانسی جوائنٹ انوسٹی گیشن ٹیم کا فیصلہ آنے تک موخر کی جائے۔

(جاری ہے)

وزارتِ داخلہ نے پھانسی کی سزا موخر کرنے کے لئے سمری تیار کرلی ہے جوکہ وزیراعظم کو ارسال کی جائے گی جہاں سے اسے صدِر پاکستان کو باضابطہ منظوری کے لئے بھیجا جائے گا۔واضح رہے کہ صولت مرزا کو 21 مارچ 2015 کو پھانسی کی سزا دی جانی تھی لیکن ایک متنازعہ ویڈیو کے لیک ہونے کے بعد حکومت نے اس کی سزا موخر کی تھی جسے تاحال موخر رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔صولت مرزا کو کے ای ایس سی ( موجودہ کے ای)کے مینیجنگ ڈائریکٹرشاہد حامد کے قتل کے جرم میں سزائے موت دی گئی تھی۔

متعلقہ عنوان :