خیبرپختونخوا حکومت نے اسامہ کمپاؤنڈ کے مستقبل کا فیصلہ کرلیا،چلڈرن پارک،پلے گراؤنڈ یا کالج بنایا جائیگا، علاقے کے عوام کریں گے

ہفتہ 2 مئی 2015 08:28

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔2 مئی۔2015ء)القاعدہ کے مقتول رہنماء اسامہ بن لادن کے خلاف آپریشن کے4سال مکمل ہونے پر خیبرپختونخوا حکومت نے کمپاؤنڈ کے مستقبل کا فیصلہ کرلیا،چلڈرن پارک،پلے گراؤنڈ یا کالج کا فیصلہ علاقے کے عوام کریں گے۔

(جاری ہے)

خیبرپختونخوا کے وزیر اطلاعات مشتاق غنی نے میڈیا کو بتایا کہ خیبرپختونخوا کی حکومت نے اسامہ بن لادن کے کمپاؤنڈ کے مستقبل کا فیصلہ کرلیا ہے،کمپاؤنڈ کی جگہ پر چلڈرن پارک،پلے گراؤنڈ یا کالج بنے گا اور اس کا فیصلہ بلال ٹاؤن،گرگا اور ٹھنڈا چوہا کے مکینوں کی مرضی کا ہوگا،وزیراطلاعات کے مطابق اسامہ کے کمپاؤنڈ کا موجودہ رقبہ7کنال ہے،اگر تعمیرات کے لئے مزید زمین لینا پڑی تو خریں گے،وزیراطلاعات نے کہا کہ4سال قبل آج ہی کی شب امریکی آپریشن ہوا تھا اس آپریشن کے بعد عرصے تک اہل علاقہ کو مشکلات کا سامنا رہا

متعلقہ عنوان :