صولت مرزاویڈیوبیان پرپوری طرح قائم ہیں، جے آئی ٹی کی رپورٹ منظرعام پر آگئی

جمعہ 1 مئی 2015 07:59

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔یکم مئی ۔2015ء)صولت مرزاسے تفتیش کرنے والی جے آئی ٹی کی رپورٹ منظرعام پرآگئی ،رپورٹ میں کہاگیاہے کہ صولت مرزاویڈیوبیان میں اعتراف کئے گئے بیان پرپوری طرح قائم ہیں ،میڈیاپرجاری کیاگیاصولت مرزاکاویڈیوبیان اصل تھا۔میڈیارپورٹس کے مطابق جے آئی ٹی نے اپنی رپورٹ میں مزیدکہاکہ شاہدحامدکیس میں صولت مرزانے واحدنیانام بابرغوری کاکہاہے ۔

انہوں نے جے آئی ٹی کے سامنے تیرہ قتل کااعتراف کیاہے ۔

(جاری ہے)

صولت مرزاکو2قتل میں ملوث کیاگیاجوحیران کن ہے رپورٹ میں سفارش کی گئی کہ جے آئی ٹی نے سفارش کی ہے کہ گواہوں کے تحفظ کیلیئے اقدامات کئے جائیں ۔صولت مرزانے یہ بھی بتایاکہ خدمت خلق فاوٴنڈیشن کی خدمات کابھی غلط استعمال کیاجاتاہے ،سیاسی ومذہبی جماعتوں سے وابستہ تمام رفاعی اداروں کی نگرانی کی جائے ۔صولت مرزاکے بتائے گئے ٹارگٹ کلرکے کیس دوبارہ کھولے جائیں ،جے آئی ٹی کی رپورٹ تمام متعلقہ اداروں اورایجنسیوں کوبھیجنے کی سفارش کی گئی ہے ۔صولت مرزانے بھارت اورجنوبی افریقہ میں نیٹ ورک کے بارے میں بھی انکشاف کیا