حکومت کا پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بر قرا ر رکھنے کا فیصلہ ،اوگرا نے پٹرولیم مصنوعات میں کمی اور اضافے کی تجویز بھیجی تھیں جسے منظور نہیں کیا گیا،اسحاق ڈار

جمعہ 1 مئی 2015 07:48

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔یکم مئی ۔2015ء)حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل نہ کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے ،اوگرا کی جانب سے بھیجی گئی پٹرولیم مصنوعات میں کمی اور اضافہ کرنے کی تجویز کو مسترد کر دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے ای سی سی کے اجلاس سے قبل صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اوگرا نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی اور اضافے کے حوالے سے تجاویز دی تھیں جو منظور نہیں کی گئی ،اوگرا کی جانب سے بھیجی گئی تجویز کے مطابق پٹرول اور ہائی سپیڈ ڈیزل میں ایک روپے ،ہائی آکٹین9 روپے 43 پیسے،مٹی کا تیل 2 روپے سستا جبکہ لائٹ ڈیزل 3.38 پیسے اضافہ کرنے کی سفارش کی گئی تھی تاہم حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ پٹرولیم مصنوعات میں آئندہ ماہ ہونے والی ردو بدل نہ کی جائیں۔