ملک بھر میں مرحلہ وار نظام صلوة رائج کئے جانے کا فیصلہ ، پہلے مرحلے میں اسلام آباد میں باقاعدہ نافذ کئے جانے کا اعلان یکم مئی کو متوقع ، اسلام آبادمیں یکم مئی سے نظام صلوة نافذکردیاجائے گا ،سرداریوسف ،جمعہ کوفیصل مسجدمیں صدرمملکت اس کااعلان کریں گے، امام کعبہ کے اعزازمیں استقبالیہ سے خطاب، صوبوں کی مشاورت سے یکساں نصاب کی تشکیل کے لیے قومی نصاب تشکیل کی ہے، بلیغ الرحمن

جمعرات 30 اپریل 2015 09:00

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔30 اپریل۔2015ء) وزارت مذہبی امور کی جانب سے ملک بھر میں مرحلہ وار نظام صلوة رائج کئے جانے کے پہلے مرحلے میں اسلام آباد میں باقاعدہ نافذ کئے جانے کا اعلان یکم مئی کو متوقع ہے،وفاقی دارلحکومت سمیت چاروں صوبوں میں سیرت کمپلیکس قائم کرنے کی بھی تجاویز ریز غور ہیں،ذرائع نے خبر رساں ادارے کو بتایا کہ امام کعبہ الشیخ ڈاکٹر خالد الغامدی حکومت کی درخواست پر جمعہ کی نماز فیصل مسجد میں پڑھائیں گے اس موقع پر وفاقی وزیر مذہبی امور و بین المذاہب ہم اہنگی سردار یوسف وفاقی دارلحکومت اسلام آباد میں با قاعدہ نظام صلوة نافذ کرنے کا اعلان کریں گئے جس کے تحت ایک ہی وقت میں تمام مکاتب فکر کی مساجد میں پانچوں نمازوں کی اذان اور جماعت ہوگی دوسرے مرحلہ میں ملک بھر میں نظام صلوة رائج کرنے کیلئے تمام مکاتب فکر کے علماء اور تاجر برادری کو اعتماد میں لیا جائے گا وزارت کی جانب سے اسلام آباد سمیت چاروں صوبوں میں سیرت کمپلیکس قائم کرنے کی تجاویز بھی زیر غور ہیں جس کا اعلان بھی نماز جمعہ میں کیا جا سکتا ہے ۔

(جاری ہے)

ادھروفاقی وزیرمذہبی امورسرداریوسف نے اعلان کیاہے کہ اسلام آبادمیں یکم مئی سے نظام صلوة نافذکردیاجائے گا جمعہ کوفیصل مسجدمیں صدرمملکت اس کااعلان کریں گے جبکہ وزیرمملکت برائے تعلیم وتربیت بلیغ الرحمن نے کہاہے کہ صوبوں کی مشاورت سے یکساں نصاب کی تشکیل کے لیے قومی نصاب تشکیل کی ہے ان خیالات کااظہارانہوں نے امام کعبہ کے اعزازمیں دیئے گئے استقبالیہ سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ سرداریوسف نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ جہاں ہمیں علماء کی مشاورت ورہنمائی کی ضرورت پڑتی ہے تو وہاں ہم علماء سے مشاورت کرتے ہیں اسلام آبادمیں ایک وقت میں اذان اورنمازوں کے حوالے سے تمام مسالک کے علماء کی ایک کمیٹی بنائی تھی جس نے باہمی مشاورت سے ایک وقت میں اذان اورنمازوں پراتفاق کیاہے جس پرمیں علماء کومبارک باددیتاہوں ایک وقت میں اذان اورنمازوں کااعلان جمعہ کوفیصل مسجدمیں صدرمملکت ممنون حسین کریں گے اس موقعہ پرامام کعبہ نمازجمعہ کاخطبہ بھی دیں گے اگلے مرحلے میں ہم پورے ملک میں ایک وقت میں اذان اورنمازکے لیے کوشش کریں گے اورپورے ملک میں ایک عید کے لیے بھی کرداراداکریں گے انہوں نے کہاکہ وزیراعظم پاکستان کی ذاتی دلچسپی کی وجہ سے ہم نے حج کے بہترین انتظامات کیے ہیں اورآئندہ مزیدبہترانتظامات کریں گے وزیرمملکت بلیغ الرحمن خطاب کرتے ہوئے کہاکہ پورے ملک میں یکساں نصاب کی تشکیل کے لیے قومی نصاب کونسل کی تشکیل کی ہے جس میں تمام صوبوں کی نمائندگی موجود ہے ہم کوشش کررہے ہیں کہ نظریہ پاکستان کے مطابق اپنانصاب تشکیل دیں جس میں نوجوانوں اوربچوں کی بہترین تربیت ہوسکے اورایسانوجوان تیارکریں گے جوتحمل اوربرداشت رکھتاہو اوردوسرے کامئوقف بھی سننے کی صلاحیت رکھتاہو

متعلقہ عنوان :