وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثارعلی خان نے ایف آئی اے میں اصلاحات کے لیے آئی ایس آئی اور آئی بی سے تعاون مانگ لیا، ایف آئی اے میں بڑ ے کیسز میں معاونت کے لیے آئی ایس آئی اور آئی بی سے ایک ایک افسر مقرر کر نے کا فیصلہ

جمعرات 30 اپریل 2015 08:59

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔30 اپریل۔2015ء) وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثارعلی خان نے وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے ) میں اصلاحات کے لیے آئی ایس آئی اور آئی بی سے تعاون مانگ لیا ،ایف آئی اے بڑے کرپشن کیسزمیں پیش رفت اور بیرون ملک فرار مافیا کی گرفتاری میں ناکام رہی جس کے تحت اس بات کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔خبر رساں ادارے ذرائع کے مطابق ایف آئی اے کی نگرانی وفاقی وزیرداخلہ خود کررہے ہیں جبکہ ایف آئی اے میں بڑے کیسز کی معاونت کے لیے آئی ایس آئی اور آئی بی سے ایک ایک افسر ایف آئی اے کی متعلقہ کیسز میں معاونت کے لیے مقررکیا جائے گا۔

(جاری ہے)

جس کے تحت 64برطرف کیے گئے ایف آئی اے اہلکاروں کی نگرانی سمیت سرکاری وپرائیویٹ اداروں میں کرپشن کیسز کے لیے حساس اداروں سے تعاون کے لیے کہا گیا ہے ۔ ذرائع کے مطابق پہلے مرحلے میں حساس اداروں کے اعلیٰ سطح افسران کو ایف آئی اے کیسزکی رپورٹ میں معاونت کریں گے جس کی رپورٹ وفاقی وزیر داخلہ کو دی جائے گی جس کے بعد کرپشن کیسز میں پیش رفت اور بیرون ملک فرار مجرموں کی گرفتاری اور ایف آئی اے میں ملوث اہلکاروں کی لسٹیں تیا رکی جائیں گی۔واضح رہے کہ تمام عمل کو شفاف بنانے اور مجرموں کی گرفتاری کے لیے حساس اداروں کو خصوصی ٹاسک دیا گیاہے ۔

متعلقہ عنوان :