چینی کمپنی نے پارلیمنٹ ہاؤس میں شمسی توانائی کا سسٹم لگانے کیلئے سروے مکمل کرلیا

بدھ 29 اپریل 2015 08:58

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔29 اپریل۔2015ء) چینی کمپنی نے پارلیمنٹ ہاؤس میں شمسی توانائی کا سسٹم لگانے کیلئے سروے مکمل کرلیا ہے جبکہ سسٹم جلد نصب کرد یا جائے گا۔

(جاری ہے)

منگل کے روز چینی کمپنی نے پارلیمنٹ ہاؤس کا مکمل سروے کرلیا ہے تاکہ سروے حاصل کرنے کے بعد سولر سسٹم کو نصب کرنے کام مکمل کیاجائے اس حوالے سے چینی کمپنی کے سرویئر جوناگونگ نے کہا کہ ہم نے پارلیمنٹ کاسروے مکمل کرلیا ہے اور چینی حکومت جلد از جلد سولر سسٹم کو بھی لگائے گی جو کہ چینی صدر شی چن پنگ کی جانب سے پارلیمنٹ کو ایک تحفہ تھا ۔

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :