بالٹی مور ، سیاہ فاموں نے دو پاکستانی سٹورز کو لوٹنے کے بعد آگ لگادی ،کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی

بدھ 29 اپریل 2015 08:58

نیویارک(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔29 اپریل۔2015ء) میری لینڈ کے شہر بالٹی مور میں سیاہ فاموں نے گزشتہ روز دو پاکستانی سٹوروں کو لوٹنے کے بعد آگ لگادی ۔ معروف سماجی کارکن اور پوٹھوہار ویلفیئر سوسائٹی کے رہنما ساجد ایوب کے سیون الیون سٹور اور ایک سپر مارکیٹ کو فساطت کے دوران لوٹ لیا گیا پرتشدد مظاہرین نے ساجد ایوب کے سٹور کو لوٹنے کے بعد فرار ہوتے ہوئے آگ لگادی تاہم اس سے کسی جانی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی جبکہ عابد ایوب نے الزام لگایا کہ لوٹ مار کے دوران پولیس کھڑی تماشہ دیکھتی رہی ۔

(جاری ہے)

مظاہرین نے متعدد سٹوروں اور گاڑیوں کو نذر آتش کردیا ہے جن میں پولیس کی گاڑیاں بھی شامل ہیں پندرہ پولیس والے زخمی ہیں جنہیں ہسپتال میں داخل کرادیا گیا ہے گورنر میری لینڈ نے ایمرجنسی نافذ کرکے نیشنل گارڈز طلب کرلئے ہیں جبکہ بالٹی مور کی سیاہ فام میئر سٹیفنی رالنگز نے رات بھر کا کرفیو نافذ کردیا ہے پرتشدد مظاہرے پولیس کی حراست میں سیاہ فام کی نوجوان کی تشدد کے بعد ہلاکت کے بعد فسادات پھوٹ پڑے جن پر قابو پانے میں ناکامی کے بعد حکام کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا ہے نیویارک کے میئر نے کسی بھی ناخوشگوار واقعہ سے بچنے کیلئے اقدامات کے لئے اجلاس طلب کرلیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :