آصف زرداری سے ایان علی کابراہ راست نجی تعلق تھا،ذوالفقارعلی مرزا،زرداری نے آٹھویں جماعت تین سال میں پاس کی ا، مین فہیم پیپلزپارٹی کی اصل شناخت ہیں ،انہیں پارٹی سے نکالنے کی ہمت کسی میں نہیں،نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو

بدھ 29 اپریل 2015 08:55

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔29 اپریل۔2015ء)سابق وزیرداخلہ سندھ ذوالفقارعلی مرزانے کہاہے کہ آصف علی زرداری سے ایان علی کا براہ راست نجی تعلق تھا،زرداری نے آٹھویں جماعت تین سال میں پاس کی ،مخدوم امین فہیم پیپلزپارٹی کی اصل شناخت ہیں ،انہیں پارٹی سے نکالنے کی ہمت کسی میں نہیں ۔نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگوکرتے ہوئے ذوالفقارمرزانے کہاکہ آصف علی زرداری کااحسان مندہوں ان کے ان فون سے شوگرمل کے لئے زمین لیزپرملی ۔

آصف علی زرداری نے 15کروڑکاقرضہ بھی دلوایا۔انہوں نے کہاکہ آصف علی زرداری کوشوگرمل واپس دیکراحسان اتارناچاہتاتھا،لیکن آصف علی زرداری نے شوگرمل زبردستی واپس لینے کااعلان کیا،میرے پاس اس وقت دوشوگرملزاورسواپانچ سوایکڑزمین ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ صولت مرزانے الطاف حسین کے کہنے پرقتل کئے صولت مرزاکومیں نے حیدرآبادجیل منتقل کیا،3سال وزیرداخلہ تھاگھاس نہیں کاٹ رہاتھازرداری نے وزیرداخلہ بناتے ہوئے کہاتھاایم کیوایم کوفکس کرناہے ۔

انہوں نے کہاکہ آصف علی زرداری زمانہ طالبعلمی میں نالائق تھے وہ آٹھویں میں دوبارفیل ہوئے اورتین سال میں آٹھویں پاس کی ان کاکہناتھاکہ ماڈل ایاعلی کاآصف زرداری سے براہ راست تعلق تھاان کاتعلق نجی نوعیت کاتھا،شایدریان سے برآمدہونے والی رقم معاوضے کی ہو۔انہوں نے کہاکہ زرداری کوغیرت مندلوگوں کی ضرورت نہیں ،مخدوم امین فہیم سے پیپلزپارٹی کی اصل شناخت ہوئی ہے کسی کی ہمت نہیں کہ مخدوم امین فہیم کوپارٹی سے نکال دے ۔انہوں ں ے کہاکہ ایک زمانے میں حاکم زرداری بھی کچھ نہیں تھے ،جتوئی صاحب نے حاکم زرداری کوٹکٹ دلوایا

متعلقہ عنوان :