نوازشریف کودوتہائی اکثریت کبھی راس نہیں آئی ،ن لیگ 5کاٹولہ ہے ،شیخ رشید

بدھ 29 اپریل 2015 08:53

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔29 اپریل۔2015ء)عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشیدنے کہاہے کہ نوازشریف کودوتہائی اکثریت کبھی راس نہیں آئی ،ن لیگ 5کاٹولہ ہے ۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی کودیئے گئے انٹرویومیں شیخ رشیدنے کہاکہ سیاست اب پیسے کے بغیرنہیں ہوسکتی ،اب سیاست کیلئے بہت پیسہ چاہئے ،پختونوں کی سیاسی بصیرت کوسلام پیش کرتاہوں اللہ کی شان ہے کہ پیپلزپارٹی کی قیادت آصف زرداری کررہاہے ۔انہوں نے کہاکہ نوازشریف کو2تہائی اکثریت کبھی راس نہیں آئی لوگ اس وقت اپنی زندگی کے مشکل ترین دورسے گزررہے ہیں ن لیگ اب 5کاٹولہ ہے ،نوازشریف ،شہبازشریف حمزہ اوراورمریم کے علاوہ چوہدری نثارہے باقی سب خاموش ہیں