عمران خان باربار کہتے رہے کہ انتخابات میں چوری کی گئی ،بتائیں کس نے چوری کی؟،پرویزرشید ، شک ہے عمران خان جوڈیشل کمیشن کافیصلہ بھی نہیں مانیں گے،نجی ٹی وی سے گفتگو،الیکشن منصفانہ تھے نہ درست ،گلگت بلتستان میں گورنرتعینات کرکے ابھی سے دھاندلی کاآغازکردیا گیا ،شفقت محمود

بدھ 29 اپریل 2015 08:53

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔29 اپریل۔2015ء)وفاقی وزیراطلاعات ونشریات پرویزرشیدنے کہاہے کہ عمران خان باربار کہتے رہے کہ انتخابات میں چوری کی گئی ،بتائیں کس نے چوری کی ؟جبکہ تحریک انصاف کے ایم این اے شفقت محمودنے کہاکہ عام انتخابات منصفانہ تھے نہ درست ،گلگت بلتستان میں گورنرتعینات کرکے ابھی سے دھاندلی کاآغازکردیا گیا ۔نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگوکرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات پرویزرشیدنے کہاکہ ملکی وغیرملکی اداروں پلڈاٹ نے بتادیاکہ الیکشن کمیشن نے ماضی کے مقابلے میں منصفانہ ،شفاف انتخابات کرائے ،دنیاکے ہرانتخابات میں شکایات ہوتی ہیں ،بھارت میں گزشتہ انتخابات پربھی انگلیاں اٹھائی گئیں ،وہاں ضابطے بے قاعدگیوں ،گنتی کے حوالے سے شکایات ہوتی ہیں ۔

جبکہ عمران خان کاالزام ہے کہ انتخابات چوری ہوگئے ،وہ ڈی چوک تختہ الٹنے آئے تھے اپنے کئے گئے کرتوتوں پر قوم سے معافی مانگیں ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ مجھے شک ہے کہ عمران خان جوڈیشل کمیشن کافیصلہ بھی نہیں مانیں گے ۔انہوں نے کہاکہ عمران خان اپنے گھرمیں درست انتخابات نہیں کراسکے ،ان میں اخلاقی جرأت نہیں ہے وہ خودہی جج ،خودہی الزام اورپھرفیصلے کراتے ہیں ۔

انہوں نے کہاکہ کنٹونمنٹ بورڈکے انتخابات سے ظاہرہواکہ قوم کامسلم لیگ ن پراعتمادہے ۔کیایہ بھی چوری کی گئی ؟۔اسموقع پر گفتگو کرتے ہوئے تحریک انصاف کے ایم این اے شفقت محمودنے کہاکہ کراچی ،لاہورسمیت دیگرعلاقوں میں دھاندلی ہوئی ،خیبرپختونخواہ میں مولانافضل الرحمن کاکہناہے کہ دھاندلی ہوئی ہے ۔انہوں نے کہاکہ ہم نے کمیشن کودستاویزات دی ہیں جوڈیشل کمیشن کے سارے سوالات کے جوابات دے رہے ہیں ۔انہوں نے کہاکہ 21جماعتوں نے انتخابات میں دھاندلی کی شکایت کی ہے ۔اصل میں یہ ہمارے مطالبے کی تائیدہے ۔انہوں نے کہاکہ مسلم لیگ ن میں بادشاہت ہے ،وہ پارٹی میں نسل درنسل کوانتقال کرتے ہیں ۔اس میں جمہوریت نام کی کوئی چیزنہیں