ما ڈل آ یان علی کیس ،آ یان کے وکلاء کا انسپکشن رپورٹ اور نقشہ مو قع کے بغیر عبوری چا لا ن کی کا پی وصو ل کر نے سے انکار ،عد الت ریکارڈ پر نوٹ کر ے کہ تفتیشی افسر نے عبوری چالان میں یہ دو نوں دستاویزات شا مل نہیں کی ،وسیم انور بھٹی ایڈوکیٹ ،ڈیوٹی جج صا بر سلطا ن کی چا لا ن مکمل نہ کر نے پر کسٹمز حکام کی سرز نش، میری کورٹ کا کیس ہو تا تو آ پ کے خلاف سخت ایکشن لیتا ،جج کے ریما رکس

بدھ 29 اپریل 2015 08:46

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔29 اپریل۔2015ء) ڈیوٹی جج برائے کسٹمز کورٹ صا بر سلطا ن نے پا نچ لاکھ ڈالر سے زائد غیر ملکی کر نسی سمگلنگ کے الزام میں گر فتار ماڈل آ یان علی کے جو ڈ یشل ر یما نڈ میں 8مئی تک تو سیع کر دی ہے جبکہ انسپکشن رپورٹ اور نقشہ مو قع کے بغیر عبوری چا لا ن پیش کر نے پر بر ہمی کا اظہار کر تے ہو ئے کسٹمز افسران کی سخت سرزنش کی آ یان علی کے سینئر کو نسل سردار اسحاق ایڈ وکیٹ کے جو نےئر وسیم انور بھٹی ایڈوکیٹ کی جا نب سے اعتراض کیا گیا کہ سی آ ر پی سی کی دفعہ265/cکے تحت ملز م کا یہ حق ہے کہ پر اسیکیوشن اسے چا لا ن سمیت وہ تما م دستاویزات فرا ہم کر ے جو اس کا حق ہے انھو ں نے کہا کہ چا لا ن میں نہ تو انسپکشن رپورٹ شامل کی گئی نہ ہی تفتیشی افسر نے نقشہ موقع تیار کیا اس مو قع پر کسٹمز کی تفتیشی افسر اور پر اسکیوٹر امین فیروز نے عدا لت کے استفسار پر بتا یا کہ تفتیش کے دوران حا صل ہو نے والی معلو ما ت کی رو شنی میں دیگر 2 ملز ما ن دوبئی میں ہیں جن کو شا مل تفتیش کئے بغیرچا لا ن کی تیاری ممکن نہیں ہم نے عد الت کی حکم کی رو شنی میں چا لا ن پیش کیا جبکہ اس کی ابھی تیاری جا ری ہے جس پر عدا لت نے کسٹمز افسران کی سر زنش کر تے ہو ئے قرار دیا کہ اب مجھے آ پ کو پڑ ھا نا پڑے گا کہ چا لا ن کے ساتھ کو ن کو ن سے ڈا کو منٹس لگا نا ضروری ہیں اگر یہ کیس میر ی کورٹ میں ہو تا تو میں سخت ایکشن لیتا آ ئندہ سما عت پر مکمل چا لا ن عدا لت میں پیش کر یں اور وکلاء صفائی کو تما م متعلقہ ریکارڈ فرا ہم کیا جا ئے اس مو قع پر کمرہ عدالت اور گیلری سمیت عدالت کے بیرونی راستوں پر آ یان کی ایک جھلک دیکھنے کے لئے عوام اور وکلاء کی کثیر تعدادیہا ں مو جو دتھی آ یان کو عدا لت پیش کیا گیا تو اس نے دودھیا سفید سوٹ زیب تن کر رکھا تھا جبکہ خو بصورتی سے کئے گئے میک اپ کے با عث آ یان جیل میں حوالا تی خو اتین کے مقا بلے میں انتہا ئی ہشا ش بشا ش نظر آ ئی ، اد ھر کسٹمز کورٹ کے تعینات ہو نے والے نئے جج را نا آ فتاب تاحال اپنے عہدے کا چارج نہیں سنبھال سکے جس کے باعث ملزمہ آیان علی کو ڈیوٹی جج صا بر سلطا ن کی عدالت میں پیش کیا گیا یاد رہے کہ 14 مارچ کو بینظیرانٹرنیشنل ایئرپورٹ پرنجی ایئر لائن کی پرواز کے ذریعے اسلام آباد سے دبئی جاتے ہوئے معروف ماڈل آیان علی کے بیگ سے 5 لاکھ امریکی سے زائد امر یکی ڈالرز برآمد ہو نے پر اسے حراست میں لیا گیا تھا۔