افغانستان میں امن واستحام لانے کیلئے بین الاقوامی برادری کا تعاون ضروری ہے، سیکرٹری خارجہ،افغانستان سمیت خطے میں امن کے خواہاں ہیں ۔ دفتر خارجہ میں سفیروں کے اعزاز میں دیئے گئے استقبالیہ سے اعزاز چوہدری کا خطاب

بدھ 29 اپریل 2015 08:39

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔29 اپریل۔2015ء) سیکرٹری خارجہ اعزاز چوہدری نے کہا کہ افغانستان میں امن واستحام لانے کیلئے بین الاقوامی برادری کا تعاون ضروری ہے ۔ افغانستان سمیت خطے میں امن کے خواہاں ہیں ۔ دفتر خارجہ میں سفیروں کے اعزاز میں دیئے گئے استقبالیہ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان افغانستان دوطرفہ تعلقات بہتری کی طرف گامزن ہیں ۔

(جاری ہے)

پاکستان ایک خوشحال اور مستحکم افغانستان چاہتا ہے پاک افغان حکام آئندہ مئی میں دوطرفہ امور پر غور کے لئے مل بیٹھیں گے افغان امن عمل کو آگے بڑھانے کے لئے علاقائی تعاون بھی ضروری ہے پرامن اور مستحکم افغانستان پورے خطے کے مفاد میں ہے انہوں نے کہا کہ نیپال کی مدد کے لئے ہمارا مشن کام کرتا رہے گا ۔ نیپال کی حکومت نے مدد فراہم کرنے پر پاکستان کا شکریہ ادا کیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ریاض میں عمارت حادثے میں چھ پاکستانی شبہ اور چھ زخمی ہوئے ہیں پاکستانی سفیر اور سفارتخانے زخمیوں سے رابطے میں ہیں وزارت خارجہ اور سفارت خارجہ پاکستانی کی معاونت کررہا ہے ۔

متعلقہ عنوان :