الطاف حسین اور آصف رداری میں ٹیلی فونک رابطہ،ایک دوسرے کی خیریت دریافت کی،نیک خواہشات کااظہار

بدھ 29 اپریل 2015 08:38

لندن(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔29 اپریل۔2015ء)متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین اور پاکستان پیپلزپارٹی کے شریک چیئرپرسن آصف علی زرداری کے درمیان ٹیلی فون پر رابطہ ہوا ۔ دونوں رہنماوٴں نے ایک دوسرے کی خیریت دریافت کی اور ایک دوسرے کی صحت وعافیت کیلئے نیک خواہشات کااظہار کیا۔

(جاری ہے)

آصف علی زرداری نے الطاف حسین کو قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 246 کے ضمنی الیکشن میں ایم کیوایم کی شاندار کامیابی پر دلی مبارکباد پیش کی ۔

آصف علی زرداری نے کہاکہ ضمنی الیکشن میں ایم کیوایم کی شاندار کامیابی اس کے مخالفین کے الزامات کا بھرپورجواب ہے ۔ الطاف حسین نے آصف علی زرداری کا شکریہ ادا کرتے ہوئے ضمنی الیکشن میں ایم کیوایم کی شاندار کامیابی پر انہیں بھی مبارکباد دیتے ہوئے کہاکہ یہ کامیابی ملک بھرکے مظلوم عوام کی کامیابی ہے ۔دونوں رہنماوٴں کے درمیان گفتگومیں ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال ہوا۔