آپریشن ضرب غضب کے نتیجے میں ملک میں استحکام آیا ہے،جنرل راحیل شریف،دہشت گرد بزدلانہ کارروائیوں سے فاٹا میں جاری آپریشن سے توجہ نہیں ہٹا سکتے‘ آخری دہشت گرد کے خاتمے تک فاٹا میں دہشت گردوں کا تعاقب جاری رہے گا۔ تمام دہشت گردوں کو غاروں سے نکال کر ختم کریں گے۔ چیف آف آرمی سٹاف کا بہاولپو کینٹ دورہ کے دوران فوجی جوانوں سے خطاب

بدھ 29 اپریل 2015 08:24

اسلام آباد ‘ بہاولپور(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔29 اپریل۔2015ء) چیف آف آرمی سٹاف جنرل راحیل شریف نے کہا ہے کہ آپریسن ضرب غضب کے نتیجے میں ملک میں استحکام آیا ہے‘ دہشت گرد بزدلانہ کارروائیوں سے فاٹا میں جاری آپریشن سے توجہ نہیں ہٹا سکتے‘ آخری دہشت گرد کے خاتمے تک فاٹا میں دہشت گردوں کا تعاقب جاری رہے گا۔ تمام دہشت گردوں کو غاروں سے نکال کر ختم کریں گے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق منگل کے روز چیف آف آرمی سٹاف جنرل راحیل شریف نے بہاولپور کینٹ کا دورہ کیا ہے اور پاک فوج کے جوانوں سے ملاقات کی ہے۔

(جاری ہے)

پاک فوج کے جوانوں اور افسران سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا ہے کہ آپریشن ضرب عضب کے نتیجے میں دہشت گردوں کی کمر ٹوٹ چکی ہے ملک میں تمام دہشت گردوں کے نیٹ ورک ختم کر کے پاکستان کو امن کا ملک بنائیں گے۔ جنرل راحیل شریف کا کہنا تھا کہ محنت اور لگن سے کوئی بھی کام کیا جائے وہ ناممکن نہیں ہے دہشت گردوں کے خلاف پاک فوج کے جوانوں نے جس طرح اپنی جانوں کے نذرانے پیش کئے اور بہادری سے دہشت گردی کا مقابلہ کیا اس پر انکو خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں دہشت گردی کو ختم کر کے پاکستان کو ترقیاتی ممالک میں شامل کریں گے۔

متعلقہ عنوان :