افتخار چوہدری کی برطرفی فیصلہ درست ،تھا این آر او پر دستخط غلطی تھی، پرویز مشرف

منگل 28 اپریل 2015 08:48

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔28 اپریل۔2015ء)سابق صدر پرویز مشرف نے کہا ہے کہ چیف جسٹس افتخار چوہدری کی برطرفی ان کا درست فیصلہ تھا این آر او پر دستخط کرنا ان کی غلطی تھی۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی کو دئیے گئے انٹرویو میں پرویزمشرف نے کہا کہ2002ء کے انتخابات میں جب مجھے بتایا گیا کہ عمران خان4سے5سیٹیں لے سکتے ہیں تو میں نے انہیں کہا تھا کہ آپ10سیٹوں پر آئیں اور انتخابات جیتیں میں خود ان کی سپورٹ کروں گا،میں نے عمران خان سے کوئی وعدہ نہیں کیا تھا کہ انہیں وزیراعظم بناؤں گا،پرویز مشرف نے2008ء میں چوہدری شجاعت کو ہرانے کا الزام مسترد کردیا اور کہا کہ افتخار چوہدری کو برطرف کرنا ان کا درست فیصلہ تھا۔

انہوں نے کوئی غلطی نہیں کی تھی تاہم این آر او پر دستخط کرنا ان کی غلطی تھی جو اس وقت مجبوری بھی تھی ایک سوال پر کہا کہ جنرل کیانی سے جو امیدیں تھیں وہ پوری نہیں ہوئیں