وزیرستان میں آپریشن کافیصلہ پہلے ہوچکاتھا،آرمی سول فیصلوں سے 3دن قبل مووکرچکی تھی ،شیخ رشیداحمد،ایل این جی کے خلاف سپریم کورٹ جاوٴں گا،جوڈیشل کمیشن میں فضل الرحمن کے علاوہ تمام سیاسی جماعتوں نے موٴقف دیا،دھاندلی ثابت ہوگئی تویہ انتخابات کاسال ہوگا،نجی ٹی وی کو انٹرویو

منگل 28 اپریل 2015 08:46

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔28 اپریل۔2015ء)عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشیداحمدنے کہاہے کہ وزیرستان میں آپریشن کافیصلہ پہلے ہوچکاتھاآرمی سول فیصلوں سے 3دن قبل مووکرچکی تھی ،ایل این جی کے خلاف سپریم کورٹ جاوٴں گا،جوڈیشل کمیشن میں فضل الرحمن کے علاوہ تمام سیاسی جماعتوں نے موٴقف دیا،دھاندلی ثابت ہوگئی تویہ انتخابات کاسال ہوگا۔

نجی ٹی وی کودیئے گئے انٹرویومیں شیخ رشیدنے کہاہے کہ وزیرستان میں آپریشن کافیصلہ متفقہ نہیں ہوا،یہ فیصلہ پہلے ہی ہوچکاتھااورسول فیصلوں سے 3دن قبل آرمی مووکرچکی تھی ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ عمران خان کی 126دن کی جدوجہد کی مثال ڈھونڈنامشکل ہے ،دھاندلی کے خلا ف مولانافضل الرحمن کے علاوہ تمام پارٹیاں جوڈیشل کمیشن میں گئیں اورسب نے اپنے موٴقف دیئے ہیں اگردھاندلی ثابت ہوگئی تو2015ء الیکشن کاسال ہوگا۔

انہوں نے کہاکہ اخلاقی طورپرتمام سیاسی پارٹیاں سپریم کورٹ کے ساتھ کھڑے ہیں ،جوڈیشل کمیشن کے فیصلے پرعمل ہونے کاپورایقین ہے ۔انہوں نے کہاکہ ملک کومذہب اورذات کے نام پرتقسیم کردیاگیاہے 19کروڑعوام یہ نہیں جانتے کہ ایل این جی کی کیاقیمت ہے ،ایل این جی پرعوام کوبے وقوف بنایاجارہاہے ،ایل این جی کے خلاف سپریم کورٹ جاوٴں گا