ثابت کروں گا 2013ء کے عام انتخابات میں دھاندلی ہوئی ،عمران خان،جماعت اسلامی کونظریاتی یااسٹیٹس کومیں سے ایک راستہ چنناہوگا،پاکستان کی قوم کسی جنگ کاحصہ نہیں بنناچاہتی،زندہ لاشیں کالفظ استعمال کرکے غلطی ،نوازشریف کوکبھی گالی نہیں دی صرف اوئے کہا،نجی ٹی وی کے پروگرام میں اظہارخیال

منگل 28 اپریل 2015 08:46

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔28 اپریل۔2015ء)تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ ثابت کروں گاکہ 2013ء کے عام انتخابات میں منصوبہ سے دھاندلی ہوئی ،جماعت اسلامی کونظریاتی یااسٹیٹس کومیں سے ایک راستہ چنناہوگا،پاکستان کی قوم کسی جنگ کاحصہ نہیں بنناچاہتی،زندہ لاشیں کالفظ استعمال کرکے غلطی ،نوازشریف کوکبھی گالی نہیں دی صرف اوئے کہا۔

نجی ٹی وی کے پروگرام میں اظہارخیال کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ پشاورمیں بہت بڑاسانحہ ہواہے مجھے جاناچاہئے تھالیکن جوڈیشل کمیشن کی کارروائی میں جاناپڑا،ریحام خان اورحکومتی عہدیداروں کومتاثرین کی دیکھ بھال کی ہدایت کی ،ریحام خان میری جگہ نمائندگی کریں گی ۔انہوں نے کہاکہ 2013ء کے انتخابات میں ہونیو الی دھاندلی کی تحقیقات کیلئے دھرنادیا،اب ہمارے مطالبے پرجوڈیشل کمیشن بن گیا،کمیشن کے سامنے چندچیزیں آئیں گے ،سچ اورحق پرکھڑاہوں ،21جماعتوں نے بھی اب کہہ دیاکہ دھاندلی ہوئی مسلم لیگ ن نے بھی کہاکہ سندھ میں دھاندلی ہوئی ہے ،دھاندلی کی تحقیقات کے لئے ہم سڑکوں پرنکلے توسب ہمارے خلاف ہوگئے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ ثابت کروں گاکہ الیکشن 2013ء میں پلاننگ سے دھاندلی ہوئی ،نوازشریف نے پلان کرکے اپنی نگران حکومت بنائی ۔انہوں نے کہاکہ جوڈیشل کمیشن جوفیصلہ کریگاقبول کریں گے ۔انہوں نے کہاکہ چوہدری اعتزازاحسن جیسے لوگ پارلیمنٹ آئیں توپاکستان کامستقبل بن سکتاہے ،الیکٹورل سسٹم ٹھیک نہیں ہوگاتوسیالکوٹ جیسے ایم این اے پارلیمنٹ میں آئیں گے ،اورپارلیمنٹ کومچھلی منڈی بنادیں گے ،کرپشن اوردھاندلی سے پارلیمنٹ میں آنے والے لوگ کسی کوکیاذلیل کرسکتے ہیں ،عزت اورذلت اللہ کے ہاتھ میں ہے ۔

انہوں نے کہاکہ الطاف حسین نے ہماری خواتین کے خلاف غلط زبان استعمال کی غصے میں آکرزندہ لاشیں کہایہ مجھے نہیں کہناچاہئے تھا۔انہوں نے کہاکہ این اے 246میں برابریک تھروملا،ہمارے امیدوارپرحملے ہوتے رہے لیکن وہ بہادری سے نکلاجلسے کیلئے نائن زیروسے گزرتے ہوئے ہمارے کارکنوں کوماراگیا،ایم کیوایم نے این اے 246میں پہلی بارالیکشن لڑا،گھرگھرگئے ہم خوف ختم کرناچاہتے ہیں ۔

میرے اورسراج الحق کے تعلقات میں فر ق نہیں پڑیگا،جماعت اسلامی کونظریاتی اوراسٹیٹس کومیں سے ایک کوراستہ بناناہوگا۔انہوں نے کہاکہ نوازشریف اورآصف علی زرداری بچوں کوآگے بڑھانے کی تیاریاں کررہے ہیں ،یمن کی جنگ میں ہمیں نہیں پڑھناچاہئے ،پارلیمنٹ کی قراردادپرعمل کرناچاہئے ،پاکستان کی قوم کسی جنگ کاحصہ نہیں بنناچاہتی ،ثالثی کاکرداراداکرناچاہتی ہے ،مسلمان ملکوں میں لڑائی ختم کرنی چاہئے ،افغان جہادمیں حصہ لینے پرڈالرآئے دہشتگردی اورفرقہ واریت بڑھی ۔

مسلمان ممالک کوآپس میں لڑانے والے اسلام کے دشمن ہیں ۔اقتصادی راہداری کے منصوبے پرحکومت نے اعتمادمیں نہیں لیا،خیبرپختونخواہ اوربلوچستان کواعتمادمیں نہ لیاگیاتوانتشارہوگا،میانوالی ژوب کوبھی شامل کیاجائے توہمیں کوئی اعتراض نہیں ہوگا۔انہوں نے کہاکہ کرکٹ کی ناکامیوں کے ذمہ دارنوازشریف ہیں ،تیس سال سے کہہ رہاہوں کہ پاکستان کااسٹریکچرٹھیک نہیں ہے ،کوئی نہیں سن رہا،تحریک انصاف کی حکومت آئے گی توٹھیک کروں گا،آسٹریلیاکاسٹریکچرٹھیک ہے ،پاکستان میں بہت ٹیلنٹ ہے سٹریکچرٹھیک نہیں ہے ۔ایک سوال پرانہوں نے کہاکہ جسٹس (ر)وجیہہ الدین کی رپورٹ تسلیم کرنے پران کے کردارختم ہوگیاہے