کنٹونمنٹ انتخابات میں 55 آزاد حیثیت سے کامیاب امیدواروں کے مسلم لیگ ( ن ) اور تحریک انصاف میں شمو لیت کے لئے صلا ح مشورے شروع

منگل 28 اپریل 2015 08:41

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔28 اپریل۔2015ء) ملک بھر سے کنٹونمنٹ انتخابات میں 55 آزاد حیثیت سے کامیاب ہونے والے امیدواروں کومسلم لیگ ( ن ) اور تحریک انصاف کی جانب سے اپنی اپنی پا ر ٹی میں شامل کئے جا نے کے امکان کے بعد کا میاب امیدواروں نے صلا ح مشورے شروع کر دئیے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق 25 اپریل کو ملک بھر سے کنٹونمنٹ انتخابات میں آزاد حیثیت سے کامیابی حاصل کرنے والے 55 امیدواروں نے مسلم لیگ ( ن ) سمیت پی ٹی آئی میں شمولیت حاصل کرنے کے حوالے سے جماعتوں کے حکمرانوں سے رابطے شروع کر رکھے ہیں اور حکمرانوں کو اپنی مراعات کے حوالے سے بھی آگاہ کر دیا ہے واضح رہے کہ مسلم لیگ ( ن ) اور تحریک انصاف کی جانب سے ان 55 آزاد امیدواروں کو پارٹیوں میں شامل ہونے کی پیش کش بھی کی گئی تھی ۔