صدر مملکت سے امام کعبہ شیخ خالد الغامدی کی ملاقات، دونوں ممالک کے تعلقات اور یمن کی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال ، پاکستانی عوام اور حکومت حرمین شریفین کی دفاع کیلئے پر عزم ہے،ممنون حسین ، مسلم امہ کو اسلام دشمن طاقتوں کیخلاف ڈٹ کر کھڑا اور اپنی صفوں میں اتحاد پیدا کرنا ہوگا، امام کعبہ،شیخ الخالد حامد الغامدی کی قومی اسمبلی اجلاس میں آمد،سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے گیٹ پرجا کر ان کا استقبال ، ایوان میں نماز مغرب ادا کرائی،مختصر خطبہ دیا ، فیصل مسجد میں نماز جمعہ بھی ادا کرائینگے

منگل 28 اپریل 2015 08:28

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔28 اپریل۔2015ء) صدر مملکت ممنون حسین سے امام کعبہ شیخ خالد الغامدی نے ملاقات کی ہے جس میں دونوں ممالک کے تعلقات اور یمن کی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا ہے۔ ترجمان ایوان صدر کے مطابق پیر کے روز امام کعبہ سیخ خالد بن الغامدی نے ایوان صدر کا دورہ کیا ایوان صدر پہنچنے پر صدر مملکت ممنون حسین نے امام کعبہ کا خیر مقدم کیا اور دروازے پر آکر استقبال کیا اس موقع پر صدر ممنون حسین نے امام کعبہ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانی عوام اور حکومت حرمین شریفین کی دفاع کیلئے پر عزم ہے پاکستان حرمین شریفین کے دفاع کیلئے کسی بھی حد تک جاسکتا ہے صدر ممنون حسین کا کہنا تھاکہ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان مضبوط تعلقات ہیں دنیا کی کوئی طاقت دونوں ممالک کے درمیان دراڑ نہیں ڈال سکتی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ سعودی عرب میں موجود پاکستانی دونوں ممالک کے درمیان پل کا کردار ادا کررہے ہیں پاکستان سعودی عرب کے دفاع میں سعودی حکومت کے شانہ بشانہ کھڑا ہے اس میں کسی کو شک نہیں ہونا چاہیے۔ اس موقع پر امام کعبہ کا کہنا تھاکہ پاکستانی حکومت اور عوام کی حرمین شریفین سے محبت پر کوئی شک نہیں کر سکتا ہمیں یقین ہے کہ سعودی عرب پر ار وقت آنے پر پاکستان پیچھے نہیں ہٹے گا دونوں ممالک مین تعلق بہتر ہیں اور کوئی دنیا کی طاقت دراڑ نہیں ڈال سکتی دونوں ممالک کی عوام اور حکومت میں گہرے تعلقات ہیں دریں اثناء امام کعبہ نے ایوان صدر میں نماز ظہر کی امامت بھی کی ہے۔

امام کعبہ شیخ الخالد حامد الغامدی نے کہا ہے کہ تمام مسلم امہ کو اسلام دشمن طاقتوں کیخلاف ڈٹ کر کھڑا ہونا ہوگا اور اپنی صفحوں میں اتحاد پیدا کرنا ہوگا ،اسلام کی بقا کیلئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کیاجائے گا جبکہ امام کعبہ نے ایوان میں نماز مغرب ادا کرائی اور جمعہ کے روز وفاقی دارالحکومت کی فیصل مسجد میں نماز جمعہ بھی ادا کرائینگے ۔

پیر کے روز قومی اسمبلی کے اجلاس میں امام کعبہ شیخ الخالد حامد الغامدی کی پارلیمنٹ ہاؤس میں آمد ہوئی تو سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے گیٹ پرجا کر ان کا استقبال کیا جبکہ امام کعبہ کچھ دیر کیلئے قومی اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کیلئے بھی آئے امام کعبہ نے مغرب کی نماز ادا کرائی او رنماز ادا کرنے کے بعد انہوں نے مختصر خطبہ دیتے ہوئے کہا کہ اللہ کا شکر گزار ہوں کہ اس نے م وقع دیا کہ پاکستانی پارلیمنٹ میں آکر مغرب کی نماز ادا کرائی سپیکر اسمبلی اور ڈپٹی سپیکر کا شکر گزار ہوں جنہوں نے یہاں پر آنے کی دعوت دی آیت کریمہ میں مفہوم ہے کہ اسلام ایک ایسا دین ہے جس کے معنی محبت اور امن ہے ہمیں مسلمان ہونے کے ناطے ایک دین ایک ایمان اور آپس میں محبت کے جذبے سے سرشار ہیں آپ ﷺ کا ارشاد ہے کہ مسلمان مسلمان کا بھائی ہے اسے آپس میں دشمن نہیں بنایاجاسکتا اسلام میں عربی کو عجمی اور عجمی کو عربی پر کالے کو گوے اور گورے کو کالے پر فوقیت نہیں ہے آپ ﷺ نے جب مدینہ ہجرت کی تو اس وقت مہاجر اور انصار میں کوئی فرق نہیں رہا تمام آپس میں بھائی بھائی بن گئے اس وقت تمام مسلمانوں کو اسلام دشمن کے سامنے ڈٹ کر کھڑا ہونا ہوگا اور اسلام کی بقا کی خاطر کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کیاجائے گا اللہ پاک تمام مسلم امہ کا حامی و ناصر ہو جبکہ امام کعبہ نے مغرب کی نماز کے بعد تمام مسلم امہ اور ان کے درمیان مضبوط اتحاد کیلئے بھی دعا کرائی اس کے علاوہ جمعہ کے روز فیصل مسجد میں جمعہ کی نماز بھی ادا کرینگے ۔

اس موقع پر امام کعبہ کو خوش آمدید کہتے ہوئے وفاقی وزیر برائے مذہبی امور سردار یوسف نے کہا کہ امام کعبہ شیخ الخالد حامد الغامدی کو دل کی گہرائیوں سے قومی اسمبلی میں خوش آمدید کہتا ہوں امام کعبہ کا پاکستان آنا جب حالات دہشتگردی کی وجہ سے کافی خراب ہیں تو ایسے وقت میں امام کعبہ کا آنا باعث فخر ہے اور امن کیلئے ایک اچھا اقدام ثابت ہوگا کیونکہ یہ دنیا بھر کے اماموں کے امام ہیں لاہور میں جمعہ کی نماز پڑھائی اسی طرح اسلام آباد کی فیصل مسجد میں بھی جمعہ کی نمازپڑھائیں گے جس سے سب مستفید ہوں گے ۔

مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ امام کعبہ کو خوش آمدید کہتے ہیں اور سعودی عرب کی قدر منزلت ہمارے دل میں ہے ہم اپنے قبلہ کا دل و جان سے دفاع کرینگے پاکستان کی سرزمین ان کا اپنا گھر ہے یہ دوستی لازوال ہے اور مشکل کی ہر گھڑی میں ساتھ کھڑے ہونگے پاکستان ہر مشکل گھڑی میں سعودی عرب کے ساتھ کھڑا ہے ساتھ دے گا ۔ پی ٹی آئی کے رکن اسمبلی عارف علوی نے کہا کہ سعودی عرب کے ساتھ پاکستان کا مزید دینی تعلق کے علاوہ دوستانہ مراسم بھی ہیں امام کعبہ پاکستان آئے یہ خوش آئند بات ہے اور ایسی ہستی جہاں بھی جائے وہاں پر خوشحالی پہنچ جاتی ہے